نامکمل افسانہ

اسامہ منور

محفلین
نامکمل افسانہ

"میں رک بھی جاؤں تو میرا ٹھہرنا کسی کام نہیں آئے گا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے"

وہ سر جھکا کر دھیمے لہجے میں بولا.

"مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ تمہارا رکنا میرے اندر بے سکونی کی لہروں کو پرسکون بناتا ہے یا مجھے مزید بے چین کر دیتا ہے لیکن میں اتنا جانتی ہوں کہ تم رکو یا چلے جاؤ، میرے جیون میں انتظار کی جو ہلچل مچ گئی ہے اس کا مداوا شاید اب تم سے بھی نہ ہو پائے گا".

وہ اس کی طرف دیکھے بنا ہی بے جان انداز میں بولی.

#معصومیت
 
Top