نامی گرامی اور بے نامی

طالوت

محفلین
ناروے کا ایک شہر جس کا نام سب سے چھوٹا ہے
norwaycitydo5.jpg


نیوزی لینڈ کا ایک شہر جس کا نام سب سے لمبا ذرا پڑھ کر تو بتائیں
newxealandjk0.jpg

وسلام
 

زین

لائبریرین
م مم ممم یہ تو پڑھا ہی نہیں جاسکتا ،اس سے اچھا ہے شمشاد بھائی کے قاعدے کے کچھ الفاظ یاد کرو ں
 

چاند بابو

محفلین
جی واقعی آپ کو شمشاد بھیا کے قاعدے کے کچھ الفاظ یاد کرنا ہوں گے اور جتنی دیر آپ انہیں یاد نہیں کر لیتے میں شمشاد بھائی سے درخواست کروں گا کہ یہاں تشریف لا کر وہ ہمیں یہ نام پڑھ کر سنائیں۔
 

ماوراء

محفلین
سکینڈے نیوین ممالک کی زبان میں Å کا مطلب "دریا" ہے۔ اور میرا خیال ہے جو علاقے دریا کے نزدیک ہیں یا جن سے دریا گزرتا ہے، ان جگہوں کا نام Å ہے۔ نہ صرف ناروے بلکہ سویڈن اور ڈنمارک میں کئی جگہوں کا یہ نام ہے۔
ناروے میں مختلف میونسپلٹییز میں تقریبا 8،9 جگہوں کا نام ہے۔ اور شہر نہیں ہیں، گاؤں سے بھی چھوٹی جگہیں ہیں۔ ایک 112، ایک میں 300 ، ایک میں 1200 اور ایک میں 40 تک لوگ رہتے ہیں۔
اسی طرح کئی جگہوں کا نام O بھی ہے۔

لیکن میری معلومات پر آنکھیں بند کر کے یقین نہ کرے کوئی۔ مجھے خود بھی ٹھیک سے معلوم نہیں۔:grin: کسی سے پوچھوں گی کہ یہ Å کی کیا تاریخ ہے۔
 

پپو

محفلین
newxealandjk0.jpg

لو جناب ہم نے یہ نام بڑی مشکلوں سے یاد کیا ہے ذرا جلدی سن لیں بھول نہ جائے
لیں جناب اتنی دیر اب تو ہم نام پھر بھول گئے ہیں
 

فاروقی

معطل
لیجیئے جناب بالکل اورجنل نام.............پپو جی ہماری یاداشت ابھی کام کرتی ہے.

تاوماتاواکاتانگی ہانگاکواو اوتوما تہ توری پوکاکاپائی کیما اونگاہورونو کو پکائی وینواکائی تناتاہو
 
Top