نام نہاد محبت کا کھیل اور انجام

معاشرے میں مرد وزن کے بڑھتے ہوئے آذادانہ اختلاط اور انٹرنٹ،ٹیلی فون کے ذریعے روابط میں آسانی نے بہت ہی معاشرتی المیوں کو جنم دیا ہے
اس مراسلے میں اخبارت میں آنے والے واقعات اور المیوں کے بارے میں بیان کیا جائے گا۔
http://www.express.pk/story/262697/
ڈیرہ غازی خان میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی اسپتال میں چل بسی
ڈیرہ غازی خان: شادی کے جھانسے میں آکر اپنا گھر بار چھوڑنے والی شیخوپورہ کی ی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن کر دم توڑ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کا رہائشی فیصل اقبال لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا، 3 ماہ قبل اس کی موبائل فون پر شیخوپورہ کے علاقے رحمان آباد کی رہائشی 20 سالہ ی سے دوستی ہوگئی۔ فیصل ی کو شادی کا جھانسہ دے کر ڈیرہ غازی خان لے آیا جہاں گزشتہ رات فیصل اور حافظ کمال انور اور شاہد نامی اس کے دو دوست ی کومسلسل زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے جس پر اس کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد فیصل اسے اسپتال لے آیا جہاں اس نے ی کو اپنی بیوی ظاہر کیا، ی کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے فوری طور پر اس کا علاج شروع کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
نوجوان کے بیان میں بارہا تبدیلی اور لڑکی کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے پولیس کو طلب کرلیا، ابتدائی تفتیش میں ہی نوجوان سے سارا سچ اگل دیاجس کے بعد اس کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
 
آخری تدوین:
رانگ کال پر دوستی ،پھر شادی ، محبوب چار بچوں کا باپ نکلا
http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/20-Apr-2014/94629

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں موبائل فون پر دوستی کے بعد چار ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر دیا، شوہر نے طیش میں آ کر میڈیا کے سامنے بیوی پر تھپڑوں کی بارش کر دی، پولیس نے خاوند کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی رہائشی سعدیہ کا چار ماہ قبل موبائل پر نوشہرہ ورکاں کے احسان ورک سے عشق ہوا اور جادوایسا سرچڑھاکہ دونوں نے بھاگ کر شادی رچا لی۔ شادی کے چار ماہ بعد احسان ورک کے ظلم و ستم اور تشدد سے تنگ آکر سعدیہ نے فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر دیا جس پر عاشق بپھر گیا اور شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنی معشوقہ بیوی پر تھپڑوں کی بارش کر دی جبکہ صدر پولیس نے سعدیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی ٹی کے مطابق سعدیہ کی رانگ کال پر احسان سے دوستی ہوئی تھی، تصاویر کا تبادلہ ہوا اور زندگی بھر ساتھ نبھانے کے عہد کئے گئے۔ سعدیہ نے گھر سے بھاگ کر احسان کے ساتھ عدالت میں شادی کر لی تھی لیکن جب بھانڈا پھوٹا کہ احسان شرابی، شادی شدہ اور 4 بچوں کا باپ ہے تو یہ محبت نفرت میں بدل گئی۔
 
راولپنڈی،
چار مبینہ سزا یافتہ افراد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایک 12 سالہ طالبہ کے بیان پر طلب کر لیا، طالبہ کو محبت کے جال میں پھنسا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اس کو نشہ اور اشیاء کھلا کر تصویریں اور ویڈیو فلم بنائی گئی اور بلیک میل کر کے ایک عرصہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے
لڑکی سکول سے ہٹا کر اس کی شادی کر دی گئی تھی مگر بلیک میلروں کے بدنام کرنے کے باعث لڑکی کو طلاق ہوگئی اور اس کی بہن کو بھی طلاق دے دی گئی

ملک یاسر اعوان نے ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ یہ چار افراد کا گروہ ہے جو طالبات کو پھنسا کر جبری بد اخلاقی اور ان کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا ہے اور رقم ہتھیاتا ہے اب تک 10 گھرانوں سے ایسا سلوک کر چکے ہیں ایسے ہی کیس میں ملزمان سزا یافتہ بھی ہیں پولیس پیسے لے کر ملزمان چھوڑدیتی ہے کہ راضی نامہ کرلو ورنہ بدنامی ہوگی۔
پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہےاور باقی تاحال مفرور ہیں
ایکسپریس نیوز
 
Top