حجاب جی مجھے
2 اور 3 پسند ہیں۔
یعنی ::
2۔ سماجی اور ادبی ۔
یہ افراد اپنی فطرت میں ٹھوس قسم کے ہوتے ہیں ان کے اپنے نظریات ہوتے ہیں اور یہ اپنی بات کو سب سے بالا سمجھنے کے عادی ہوتے ہیں ۔جلد کسی سے متاثر نہیں ہوتے ، کسی ماحول میں جلد ایڈجسٹ نہیں ہوتے ، اکثر گِلہ شکوہ کرتے دِکھائی دیتے ہیں ، دوست بنانے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں ، عملی نہیں کہے جا سکتے ، تاہم یہ غیر عملی بھی نہیں ہوتے میانہ روی کے قائل ہوتے ہیں ، نکتہ چینی کا مادہ بھی ان میں ہوتا ہے ۔ اس صفت میں دو طرح کے افراد ملتے ہیں یا تو بہت باتونی ہوتے ہیں یا بہت کم گو ۔ یہ ہاتھ پیر سے لڑنے والے لوگ نہیں ہوتے ۔ تاہم بحث ، مباحثہ اور زبانی مقابلے میں ان کا کافی رجحان ہوتا ہے ۔ ان کے خیالات بلند ہوتے ہیں ، تاہم ان کے قول اور فعل میں تضاد ہوتا ہے ۔
3 ۔جاسوسی ۔
ان لوگوں کے اندر تجسس کا مادہ ہوتا ہے ، دوسروں کے بارے میں کھوج میں لگے رہتے ہیں خاصے غیر مطمئن ہوتے ہیں چھوٹی چھوٹی باتوں کو پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں ۔محفلوں میں شرکت کے عادی ہوتے ہیں ۔ان کا حلقہ احباب بڑا ہو یا نہ ہو ان کی شناسائی کا دائرہ ضرور بڑا ہوتا ہے ۔یہ لوگ دوسروں کے بارے میں اندازہ لگانے میں ظاہر پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور سہارے پر اندازے قائم کرتے ہیں اپنی زندگی میں یہ اندازوں کے سہارے چلتے ہیں ۔ طبعاً خوش باش ہوتے ہیں ۔ ظاہری صفائی وغیرہ پر توجہ نہیں دیتے ۔ ان کے اندر خود اعتمادی ہوتی ہے ۔ آزاد رو ہوتے ہیں اور اپنے کام پر کسی کی نظر رکھنا پسند نہیں کرتے ۔
اس مراسلے کی 75فیصد علامتوں کا مجھ پر بہترین اطلاق ہوتا ہے۔
شکریہ حجاب جی/۔