ناچیز کی ایک کاوش، نعت بحضور خاتم الانبیاء ''دھوپ ہے زندگی، سائباں آپﷺ ہیں''

کڑی تنقیدی نگہ کیلئے کہ کہیں کوئی گُستاخی سرزد نہ ہوئی ہو اور شرک کا کوئی شائبہ تک نہ ہو


دھوپ ہے زندگی، سائباں آپﷺ ہیں
رحمتیں ہیں وہیں پر جہاں آپﷺ ہیں

آپﷺ کا نور رب تک رسائی بنے
گھُپ اندھیرا سہی، کہکشاں آپﷺ ہیں

رب کی باتیں سمجھنا تو آساں نہ تھا
آپ سمجھا گئے، ترجماں آپﷺ ہیں

آپﷺ کی گفتگو کے ہیں قربان سب
رب کے الفاظ ہیں تو بیاں آپﷺ ہیں

نعت لکھنے کو کہتے ہیں سب ہی مجھے
میری اوقات کیا ہے، کہاں آپﷺ ہیں

کیسے پہچانتے کہ خُدا کون ہے
خوش نصیبی زمیں پر نشاں آپﷺ ہیں

مجھ کو اظہر شفاعت کی امید ہے
جانتا ہوں بہت مہرباں آپﷺ ہیں​
 

الف عین

لائبریرین
درست ہے نعت۔
میری اوقات کیا ہے، کہاں آپ÷۔۔۔
اگر دونوں ٹکڑوں کا اناز بیان ایک ہی ہو تو بہتر ہو۔
جیسے
میں کہاں، میرے آقا، کہاں آپ ص ہیں

کیسے پہچانتے کہ خُدا کون ہے
خوش نصیبی زمیں پر نشاں آپﷺ ہیں
کہ‘ کا تلفظ غلط ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ نشان قافئے سے مضمون واضح نہیں ہوتا ۔ اس شعر کو رد ہی کردو
 
درست ہے نعت۔
میری اوقات کیا ہے، کہاں آپ÷۔۔۔
اگر دونوں ٹکڑوں کا اناز بیان ایک ہی ہو تو بہتر ہو۔
جیسے
میں کہاں، میرے آقا، کہاں آپ ص ہیں

کیسے پہچانتے کہ خُدا کون ہے
خوش نصیبی زمیں پر نشاں آپﷺ ہیں
کہ‘ کا تلفظ غلط ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ نشان قافئے سے مضمون واضح نہیں ہوتا ۔ اس شعر کو رد ہی کردو
محترم اُستاد، دل بیٹھ نہیں رہا کسی بھی کروٹ، درخواست ہے کہ نعت بار دگر ملاحظہ ہو، زحمت کیلئے معذرت قبول کیجئے


دھوپ ہے زندگی، سائباں آپﷺ ہیں
سر پہ ہیں سایہ افگن، جہاں آپﷺ ہیں

آپﷺ کا نور رب تک رسائی بنے
اُس کے در تک گئی کہکشاں آپﷺ ہیں

چاہتا کیا ہے رب، کیوں سمجھتے نہ ہم
جب کہ خیر الورا ترجماں آپﷺ ہیں


اُس کی یکتائی کے ہیں مظاہر بہت
اور بڑھ کر ہے سب سے بیاں آپﷺ ہیں


نعت لکھنے کو کہتے ہیں سب ہی مجھے
میں کہاں میرے آقا، کہاں آپﷺ ہیں

صرف مُسلم نہیں غیر کی خیر ہے
کافروں کے لئے بھی اماں آپﷺ ہیں


مجھ کو اظہر شفاعت کی امید ہے
جانتا ہوں بہت مہرباں آپﷺ ہیں
 

الف عین

لائبریرین
مطلع تو وہی بہتر تھا میرے خیال میں۔ نئے شعر میں سایہ افگن ون ہیں، کچھ معلوم نہیں ہوتا۔

چاہتا کیا ہے رب، کیوں سمجھتے نہ ہم
جب کہ خیر الورا ترجماں آپﷺ ہیں
اس میں روانی کی کمی ہے۔ وسرے مصرع میں خیر لوا صرف وزن پورا کرنے کے لئے لایا گیا ہے۔ دوسرا مصرع ’جب کہ اللہ کے ترجماں آپ ہیں‘ بہتر ہو جاتا ہے،پہلے میں ’رب‘ کی جگہ ’وہ‘ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن الفاظ بدل کر دیکھو۔

اُس کی یکتائی کے ہیں مظاہر بہت
اور بڑھ کر ہے سب سے بیاں آپﷺ ہیں
یہ شعر میری سمجھ میں نہیں آ سکا۔
 
Top