ناں میں سُنّی نہ میں شیعہ میرا دوہاں توںدل سڑیا ھُو
مُک گئے سب خشکی دے پینڈے دریا وحدت وڑیا ھُو۔ ۔
کئی منتارے تر تر ہارے کوئی کنارے چڑھیا ھُو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
صحیح سلامت پارگئے جنہاں مرشد دا لڑ پھڑیا ھُو۔ ۔ ۔ ۔
انسانیت سے دور تفرقے کے جنون میں مبتلا ان آدم کے بیٹوں سے خطاب ہے ۔
جو " مہر کفر " سنبھالے بذات خود اسم " مسلمان " کے حامل ہیں ۔
اور سلامتی سے دور رہتے نفرت کی آگ بھڑکاتے ہیں ۔
"
ناں میں سُنّی نہ میں شیعہ میرا دوہاں توںدل سڑیا ھُو"
نہ سنی نہ شیعہ ۔ میرا دل دونوں سے بیزار ہے ۔۔۔
کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ہر صاحب عقل سلیم اس کا جواب اپنے باطن سے خود پاتا ہے ۔
"
مُک گئے سب خشکی دے پینڈے دریا وحدت وڑیا ھُو۔ ۔""
میں سچائی کی تلاش میں ہر فرقے کی انتہا تک پہنچا ۔ مگر ناکام رہا ۔ اور پھر میں نے " کلمہ طیبہ " کو پا لیا ۔
"
کئی منتارے تر تر ہارے کوئی کنارے چڑھیا ھُو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔"
میری طرح کئی حقیقت کے متلاشی اس راہ پر چلے اور بہت کم حقیقت کو پا سکے ۔
"
صحیح سلامت پارگئے جنہاں مرشد دا لڑ پھڑیا ھُو۔ ۔ ۔ ۔"
وہی سلامتی ایمان کے حامل ٹھہرے جنہوں نے " کتاب حق " میں بیان کردہ اسوہ حسنہ کی پیروی کی ۔
اور بلا شک مرشد حقیقی آپ جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی ہیں ۔