سولھویں سالگرہ نبیل بھائی سے سولہویں سالگرہ کے موقع پر مکالمہ

السلام علیکم
سالگرہ کے موقع پر علمی اور ادبی محفلین سے مکالمہ کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے کی تیسری لڑی کا ساتھ ہم حاضر خدمت ہیں ۔
اب ہم مکالمہ کے لیے بانی محفل نبیل بھیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اردو محفل فورم کے حوالے سے اور اپنے علم اور تجربے سے محفلین کو فیضیاب کریں ۔
اس بات کا خیال رہے کہ سوال ذاتی زندگی کے حوالے سے نہ ہو ۔آپ محفل اور کسی بھی علمی نوعیت کا معلوماتی سوال پوچھ سکتے ہیں اور شرپسند،سیاسی اختلافات ،مذہبی اختلافات کے حوالے سے گفتگو کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ خوشی کا موقع ہے ہمیں مل کر اس خوشی کے موقع سے بھرپور لطف اندوز ہونا ہے ۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
سالگرہ کے موقع پر علمی اور ادبی محفلین سے مکالمہ کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے کی تیسری لڑی کا ساتھ ہم حاضر خدمت ہیں ۔
اب کو مکالمہ کے لیے بانی محفل نبیل بھیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اردو محفل فورم کے حوالے سے اور اپنی عمل وتجربے سے محفلین کو فیضیاب کریں ۔
اس بات کا خیال رہے کہ سوال ذاتی زندگی کے حوالے سے نہ ہو ۔آپ محفل اور کسی بھی علمی نوعیت کا معلوماتی سوال پوچھ سکتے ہیں اور شرپسند،سیاسی اختلافات ،مذہبی اختلافات کے حوالے سے گفتگو کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ خوشی کا موقع ہے ہمیں مل کر اس خوشی کے موقع سے بھرپور لطف اندوز ہونا ہے ۔

عدنان بھائی۔۔۔ بہت اچھا سلسلہ ہے یہ۔
لیکن ہمارے دو سوال ہیں۔
سوال نمبر 1۔۔ کیا اس لڑی میں بھی املا کی غلطی نکال سکتے ہیں یا سالگرہ کی خوشی میں نظر انداز کی جائے۔
سوال نمبر 2۔۔ ہم بھی سوال کر سکتے ہیں یا نئے محفلین کو اجازت نہیں ابھی۔ ہمیں آئے بس ابھی 4 مہینے بھی پورے نہیں ہوئے۔

جلدی بتائیے گا۔ اس سے پہلے کہ ہم بھول جائیں۔ ہمیں بہت ضروری کچھ پوچھنا ہے نبیل بھائی سے۔
 
نبیل بھائی زیادہ فعال نہیں کافی عرصہ سے، سو اگر ممکن کو تو ان کا مختصر تعارف بھی بیان ہو جائے تا کہ نئے اراکین بھی ان سے بخوبی واقف ہو سکیں. پرانے انٹریو کھنگالنے جیسے مشکل کام اہل اردو کی روایت کے خلاف ہیں :)
 
سب کو ہر بات کہنے کی اجازت ہے۔اس کے لیے نیا اور پرانا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
 
نبیل بھائی زیادہ فعال نہیں کافی عرصہ سے، سو اگر ممکن کو تو ان کا مختصر تعارف بھی بیان ہو جائے تا کہ نئے اراکین بھی ان سے بخوبی واقف ہو سکیں. پرانے انٹریو کھنگالنے جیسے مشکل کام اہل اردو کی روایت کے خلاف ہیں :)
آپ نبیل بھیا سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔لڑی بنانے کا مقصد ہی یہی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی زیادہ فعال نہیں کافی عرصہ سے، سو اگر ممکن کو تو ان کا مختصر تعارف بھی بیان ہو جائے تا کہ نئے اراکین بھی ان سے بخوبی واقف ہو سکیں. پرانے انٹریو کھنگالنے جیسے مشکل کام اہل اردو کی روایت کے خلاف ہیں :)

ذیل کے روابط سے شاید کچھ معلومات مل سکتی ہیں:

نبیل بھائی کا انٹرویو

انٹرویو - انٹرویو وِد نبیل

انٹرویو - نبیل صاحب
 
لڑیء ہذا میں سوالات کے میدان کارزار میں سب سے سبقت لے جانے کی جراءت رندانہ کے مرتکب ہوتے ہوئے مابدولت برادرمحترم نبیل سے مستفسر ہیں کہ آپ جناب کو اردو محفل ، جو کہ اردو دانی کے ایک طبقۂ کثیر کے لیے ایک جائے حظ و لطف و خزینۂ معلومات ہے ، کے اختراع مفید و خوشگوار کا خیال کیونکر اور کب آیا ؟:):)
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
لڑیء ہذا میں سوالات کے میدان کارزار میں سب سے سبقت لے جانے کی جراءت رندانہ کے مرتکب ہوتے ہوئے مابدولت برادرمحترم نبیل سے مستفسر ہیں کہ آپ جناب کو اردو محفل ، جو کہ اردو دانی کے ایک طبقۂ کثیر کے لیے ایک جائے حظ و لطف و خزینۂ معلومات ہے ، کے اختراع مفیدوخوشگوارکے کا خیال کیونکر اور کب ہوا ؟:):)

چند معلومات ذیل کے ربط پر موجود ہیں۔
اردو کمپیوٹنگ کی سمت سفر
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نبیل بھائی جیسے نفیس اور نستعلیق آدمی پر تکرار بھی گراں گزرتی ہے۔ سو اس لیے انہوں نے دل شکنی سے بچنے کے لیے سہولت کا راستہ اختیار کیا۔ محفل میں ہر محفلین کو نبیل بھائی سے زندگی میں ایک بار تو کم از کم لازما ملنا چاہیے۔ ملاقات کا اثر مدتوں رہے گا۔
 
علی وقار

محفلین
یہ تو وہی بات ہوئی نا کہ جو کہہ دیا، سو کہہ دیا۔بقول شخصے، مرد کی ایک زبان ہوتی ہے۔
یہ الگ بات کہ خواتین کی بھی ایک ہی زبان ہوا کرتی ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
نبیل بھائی جیسے نفیس اور نستعلیق آدمی پر تکرار بھی گراں گزرتی ہے۔ سو اس لیے انہوں نے دل شکنی سے بچنے کے لیے سہولت کا راستہ اختیار کیا۔ محفل میں ہر محفلین کو نبیل بھائی سے زندگی میں ایک بار تو کم از کم لازما ملنا چاہیے۔ ملاقات کا اثر مدتوں رہے گا۔
میں خود ان کی شخصیت کو ایسا تصور کرتی، جیسا آپ نے بتایا ہے .... ملاقات پتا نہیں ہو پائے یا نہیں مگر سوالات و جوابات ضرور ہو سکتے ان سے ... بہت پیارے انسان ہیں ..
 
Top