عمار ابن ضیا
محفلین
واللہ کیا عظیم کیا کام، واہ واہ
اردو کو خوب خوب کیا عام واہ واہ
محفل کو چھوڑ کر کہیں جاتے نہیں ہیں ہم
ایسا پلادیا ہے ہمیں جام، واہ واہ
محفل میں گونجتی ہے صدا تیرے نام کی
ہر صبح واہ واہ، ہر اِک شام واہ واہ
تاریخ بھی لکھے گی سنہرے حروف سے
سید نبیل نقوی تیرا نام، واہ واہ
عمار کی دعا ہے خداوند کے حضور
تا دیر تیرا فیض رہے عام، واہ واہ