مہدی نقوی حجاز
محفلین
عنوان میں پہلی بار داخل ہوا ہوں۔ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یار لوگ اپنی پابندِ بحور یعنی آزاد نظم بھی اسی ضمن میں پیش کرتے ہیں۔ بہرکیف۔ ہم تو نثری نظم ہی ارسال کریں گے کہ ابھی کچھ دنوں پہلے ہی جناب افضال احمد سید صاحب سے حلقہِ اربابِ ذوق میں ملاقات کر کے اور متاثر ہو کر لکھی ہے۔ سو پیش ہے۔
اب میں زیادہ سوتا ہوں!
ماہرین کا ماننا ہے کہ انسان کو جب عشق ہوجاتا ہے تو وہ سو نہیں سکتا۔
کیوں کہ اب اس کی حقیقی دنیا اس کی خوابوں کی دنیا سے بہتر ہوتی ہے۔
میں راتوں کو اس لیے نہیں سوتا تھا کہ میں وہ لمحے جن میں، میں اس کے بارے میں سوچ سکتا تھا انہیں محض سو کر گنوانا نہیں چاہتا تھا۔
اب اسکی یادیں محض ایضاء رسانی کا سامان ہیں۔
اسی لیے اب میں زیادہ سوتا ہوں!