مہدی نقوی حجاز
محفلین
خاموش عورت
جب ایک لڑکی تم سے بحث کرتی ہے،
چلاتی ہے،
ناراض ہوتی ہے،
تمہاری وجہ سے روتی ہے،
بولتی، بولتی اور بولتی جاتی ہے اور اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپکنے لگتے ہیں،
اور
جب تمہیں مجبور کر دیتی ہے کہ اس کی بات سنو،
تم خوش ہو جایا کرو!
تم اس کے لیے کچھ ہو تو ایسا کرتی ہے!
اگر تمہیں ہر وقت بلاتی ہے
تو اگر اس سے پیار کرتے ہو،
بےقرار ہو جاؤ
کیوں کہ وہ تم سے بہت پیار کرتی ہے۔۔۔
ایک عورت کی خاموشی بہت بامعنی ہوتی ہے
یعنی تھک گئی ہے
یعنی اب اس میں لڑنے کا حوصلہ نہیں
یعنی ختم ہو چکی ہے
یعنی ناامیدی!
اگر مرد ہو۔۔۔
اگر عاشق ہو۔۔۔
تو اس کی محبت کی قدر کرو
اسے اظہار محبت سے قوت حاصل کرنے دو
اسے اپنے اوپر ہنسنے دو اور اسے احساس دلاؤ کہ اس کا ہنسنا کتنا پیارا ہے
اسے بتاؤ کہ اس سے کتنا پیار کرتے ہو۔۔۔
عورت کو بس اتنی سی بات سے سکون آجاتا ہے،
صرف تمہیں ذرا مرد بننے کی ضرورت ہے۔۔۔!
مہدی نقوی حجازؔ