نجم الدولہ دبیر الملک نواب مرزا اسد اللہ خاں غالب

عاطف سعد

محفلین
السلام و علیکم​
w7hcie.jpg
 

عاطف سعد

محفلین
فرخ صاحب، غلطی کی نشان دہی ضرور کیجیئے گا کیونکہ میری اردو کی عمر صرف 3 سال ہے، مجھے اردو کی طرف لانے والے 2 حضرات ہیں، ایک غالب اور دوسرے میر۔ امید کرتا ہوں کہ جہاں غلطی ہو گی وہاں ضرور آگاہی دی جائے گی تاکہ اگلی بار مزید محتاط رہوں
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت معمولی غلطیاں ہیں عاطف صاحب۔ جیسے کچھ الفاظ کے نیچے اضافت نہیں دی گئی۔ ایک جگہ "مے" کو "مئے" لکھا گیا ہے اور آخری غزل میں "اہل" کی املا "اھل" کی گئی ہے۔ بس ان چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھیں۔ باقی آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور آپ کا رنگوں اور فریمز کا انتخاب قابلِ داد ہے۔ سلامت رہیے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
دوسری غزل کے پہلے مصرع میں "فغاں" کی بجائے "افغاں" ہے۔

ہجومِ نالہ، حیرت عاجزِ عرضِ یک افغاں ہے
خموشی ریشۂ صد نیستاں سے خس بدنداں ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہرحال بہت اچھی کاوش ہے اور اسے ضرور جاری رکھیے۔ بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی اردو سے محبت صرف تین سال ہے اور آپ کو غالب اور میر جیسے شعرا پسند ہیں۔
 
Top