جاسم محمد
محفلین
ایسا تب ہی ممکن ہوگا اگر اپوزیشن جماعتوں کے پاس اسٹیبلشمنٹ کو دینے کیلئے کوئی متبادل سیاسی قیادت دستیاب ہو۔ یاد رہے کہ اپوزیشن کا ٹارگٹ حکومت نہیں اسٹیبلشمنٹ ہے۔ اگر اسٹیبلشمنٹ نے ان کی بلیک میلنگ میں آکر اپوزیشن کو این آر او دے دیا تو تحریک انصاف حکومت خود اسٹیبلشمنٹ کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بن جائے گی۔ اور یہ ملک سے باہر بھاگ کر فوج پر چڑھائی کرنے والی سیاسی قیادت ہرگز نہیں ہے۔ پھر جو دما دم مست قلندر ہوگا وہ دیکھنے والا ہوگا۔ جس کے بعد اپوزیشن، کیا اسٹیبلشمنٹ کسی کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا۔کوئی ایک بڑی حکُومتی غلطی یا بڑا واقعہ ہوا تو مومینٹم بن جائے گا۔