سید زبیر
محفلین
لیڈری
جو لیڈری کی تمنا ہے تو چالبازی کر
کسی سے مکر کسی سے بہانہ سازی کر
کسی پہ اپنی لیاقت کا رعب طاری کر
کسی پہ طعن کسی کی گلہ طرازی کر
کبھی دکھا کسی تقریر دلپذیر کے رنگ
کبھی زبانِ قلم سے کرشمہ سازی کر
کبھی لڑا کے الیکشن کسی کو غارت کر
کسی سے ممبری کا عہدِ سرفرازی کر
تو آج جس کی حمایت میں گہر افشاں
کل اس کی خوب خبر لے کے بے نیازی کر
غرض کہ لیڈری کر اور نام پیدا کر
اور ان بہانوں سے اپنا طعام پیدا کر
نذیر مجیدی