نریندرمودی وزیراعظم نہیں چائے بیچنے والے ضروربن سکتے ہیں‘مانی شنکر

اسلام آباد (محمدصالح ظافر) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مانی شنکرنے کہاہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی ملک کے وزیراعظم تو نہیں البتہ چائے بیچنے والے ضرور بن سکتے ہیں۔آل انڈیاکانگریس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مانی شنکر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی بھی بھارت کے وزیراعظم نہیں بن سکتے ، ہاں اگروہ چاہیں توہم یہاں ان کے لیے چائے کا ٹھیلا ضرورلگاسکتے ہیں،ان کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ٹوئٹرپر کہاکہ مودی میں بے شک کئی خامیاں ہوں گی مگرہم ان کا مذاق اڑاکر ہماری انتخابی مہم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،ادھر مانی شنکرکے ریمارکس پر سوشل میڈیا میں ایک بحث چھڑگئی ہے جبکہ مانی شنکر نے اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکارکردیا ہے،بی جے پی کا کہناہے کہ انہیں مانی شنکرسے کسی خیر کی توقع نہیں۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=164498
 
کانگریس نے اچھی کارکردگی دکھائی ہوتی تو نریندر مودی مصیبت بن کر مسلمانوں کے سر پر نا کھڑا ہوتا، اللہ کرے "آپ" نریندر مودی کو اس کی اپنی سیٹ سے ناک آؤٹ کر دے۔جیسا انہوں نے دعوی کیا ہے۔
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
یہ تو بالکل پکی بات ہے وہ جاہل نریندر مودی چائے والا ہی بن سکتا ہے
یہ مسلمانوں کا قاتل ہے اور بابری مسجد گرانے والوں کے نمائندوں میں سے ایک۔
 
Top