راسخ کشمیری
محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آج 12 بجے کے بعد 14 اگست کی گھنٹیاں بجنی شروع ہوں گی۔ اور خوشی کی ایک موجِ مسلسل پاکستان پر چھائی ہوگی کہ آج یہ آزادی کا دن ہے۔ اس بات کو اسی حد تک سوال پوچھ کر ختم کرتا ہوں کہ کیا واقعی ہم آزاد قوم ہیں؟
میں نے کچھ عرصہ پہلے یہاں اور القلم پر نستعلیق کے حوالے سے ایک پوسٹ لکھی تھی کہ میں اس پر کام کرنا چاہتا ہوں۔ کافی عرصہ گزرا۔ بلاگ کی نوک پلک سنوارنے میں کافی وقت لگا۔ پھر جب معلومات کے اضافے کا مرحلہ آیا تو ہاتھ میں کچھ نہیں تھا۔ بہر کیف چودہ اگست کے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے میں نے اسے آج افتتاح کرنا مناسب سمجھا۔
ان شاء اللہ پاکستانی بارہ بجے کے وقت اس بلاگ کو کھول دوں گا۔امید کامل ہے کہ آپ احباب کوپسند آئے گا۔ ادھر سید تفسیر صاحب بھی بقول شاکر القادری صاحب کے انہیں سرپرائز دینے والے ہیں جس میں اردو اور نستعلیق پر کافی معلوماتی ذخیرہ جمع ہوا ہے جیسا کہ اعلانات سے ظاہر ہو رہا ہے۔ الغرض مجھے بیحد خوشی ہوئی کہ نستعلیق پر بھی کافی ذخیرہ مہیا ہوگا۔ سید صاحب سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ نستعلیق کے حوالے سے اپنے سمندر سے چند مچھلیاں میرے نستعلیقی تالاب کے نذر کردیں۔ جزاکم اللہ خیر الجزاء۔
نستعلیق بلاگ محض نستعلیق کے لئے ہی نہیں بلکہ فائدہ عماہ کے لئے میں نے اس میں بہت سارے زمرے شامل کئے ہیں جو رفتہ رفتہ منظر عام پر آتے رہیں گے۔ بنیادی کردار اس بلاگ کا پاکستان میں قرآن پاک کی خدمت اور نستعلیق کی ترقی کا ہے۔ باقی جو بیچ میں میری بے تکی باتیں بھی کبھی کبھار آپ کو پڑھنے کے لئے مل جائیں گی۔ سو برداشت کرنے کی پریکٹس ابھی سے کرلیجئے گا۔
اب آپ 12 بجے اس بلاگ پر تشریف لائیے گا اور اپنی آراء سے نوازئیے گا کہ دوست احباب سے مل کر ہی یہ سلسلہ بنے گا۔ ورنہ انفرادی کاوشیں انفرادی حد تک ہی رہیں گی۔
والسلام علیکم
راسخ کشمیری
مدینہ منورہ
www.Nastaleeq.org