امجد علی چیمہ
محفلین
نیچے داہنے ہاتھ پر دیے گئے'نستعلیق' کے لنک پر کلک کرنے کے باوجود میں کوئی بھی صفحہ نستعلیق میں نہیں پڑھ پا رہا۔ کیا کروں؟
( Using Chrome on Android )
( Using Chrome on Android )
کیا اس کے لیے روٹ ایکسیسس درکار ہو گا ؟ یا ویسے بھی ہو جائے گا ؟ دوستاینڈرائیڈ پر الگ سے انسٹال کرنا پڑے گا۔ ہاؤ ٹو انسٹال نستعلیق آن اینڈرائیڈ سے گوگل پر سرچ کر کے دیکھ لیں۔
اینڈروئیڈ پر نستعلیق فونٹ نصب کرنے کے لیے یہ ایپ استعمال کر کے دیکھیں۔
غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ جس ویب سائٹ میں کوئی نستعلیق فونٹ ایمبیڈ ہے وہ آپ کو نستعلیق میں نظر آتی ہیں اور اُردو محفل کے لیے آپ کے سسٹم میں جمیل نوری نستعلیق فانٹ نصب ہونا ضروری ہے۔ زیادہ بہتر توجیہ تو کوئی ویب ڈویلپر ہی بتا سکتا ہے۔ایپ بہت اچھی ہے، اور آپ کی مدد کے لیے بہت مشکور ہوں!
لیکن جو سوال اب بھی مجھے confuse کر رہا ہے وہ یہ ہے کہ ریختہ، humsub.com.pk اور دیگر سائٹوں پر تو بغیر کوئی ایپ انسٹال کیے ہی نستعلیق میں پڑھا جا سکتا ہے، تو پھر یہاں اردو ویب پر ایسا کیوں نہیں ہو سکتا؟
کیا کوئی اس بات کی وضاحت کر سکتا ہے؟
بلکہ بہترین بات تو یہ ہو گی کہ کیا کوئی جیالا پروگرامر اس کو یہاں پر implement کر سکتا ہے؟
دوسری ویبسائٹس فانٹ کو ایمبیڈ کر کے اس قابل بناتی ہیں۔ اُردو محفل پر ڈیفالٹ فانٹ جمیل نوری نستعلیق ہے جس میں محفل خوبصورت نظر آتی ہے۔ مگر یہ فانٹ 23 ایم بی کا ہے، چنانچہ اسے امبیڈ کرنا بے وقوفی ہے۔ امبیڈڈ فانٹ کا مطلب ہے کہ ویب سائٹ لوڈ ہونے پر وہ فانٹ ڈاؤنلوڈ ہوگا۔ اس لیے جو ویبسائٹ بھی ہو وہ کچھ دیر بعد نستعلیق دکھانا شروع کرتی ہے۔ اور چونکہ وہ امبیڈ شدہ فانٹ کا سائز کم ہوتا ہے اس لیے وہ کچھ سیکنڈ میں ڈاونلوڈہو جاتا ہے۔ مثلاً آپ کی ذکر کردہ سائٹ پر نفیس/سعد نستعلیق امبیڈ ہے جو شاید 200 کے بی کا ہے۔ مہر نستعلیق ویب فانٹ (ریختہ وغیرہ پر) 100 کے بی کا ہے وعلی ھذا القیاس۔ابن سعید صاحب، اینڈروئیڈ پر نستعلیق enable کرنے میں کچھ مدد کیجیے پلیز۔ دوسری اردو سائٹیں تو بغیر کسی مسئلہ کے یا کسی اضافی انسٹال کے، نستعلیق میں display ہو رہی ہیں، مگر اردو ویب پر نستعلیق والا لنک کلک کر کے بھی enable نہیں ہو رہا۔
یہ بہت پیچیدہ چیز نہیں ہے، آپ بھی اپنی ویبسائٹس پر ذرا سی محنت سے کوئی بھی فانٹ امبیڈ کر سکتے ہیں۔بلکہ بہترین بات تو یہ ہو گی کہ کیا کوئی جیالا پروگرامر اس کو یہاں پر implement کر سکتا ہے؟