نوید رزاق بٹ
محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ احباب۔ چند اشعار پیشِ خدمت ہیں، اِس درخواست کے ساتھ کہ جہاں کہیں کمی بیشی نظر آئے ضرور نشاندہی فرمائیں تاکہ بہتری کی کوشش کی جا سکے۔ جزاکم اللہ خیر ۔
نشانہ آزمایا جا رہا ہے
ہمیں ناحق ستایا جا رہا ہے
نشانہ آزمایا جا رہا ہے
ہمیں ناحق ستایا جا رہا ہے
جلا کر چل دیے جو آشیاں کو
اُنہیں پھر سے بلایا جا رہا ہے
چراغِ راہ تو بجھ ہی چکے تھے
چراغِ جاں بجھایا جا رہا ہے
اُنہیں پھر سے بلایا جا رہا ہے
چراغِ راہ تو بجھ ہی چکے تھے
چراغِ جاں بجھایا جا رہا ہے
جسے لکھا ہمارے دشمنوں نے
وہ نغمہ گنگنایا جا رہا ہے
وہ نغمہ گنگنایا جا رہا ہے
نوالہ چھین کر محنت کشوں سے
نوابوں کو کھِلایا جا رہا ہے
نوابوں کو کھِلایا جا رہا ہے
خدا کے نام پر کر کے تجارت
' سکونِ قلب' پایا جا رہا ہے
' سکونِ قلب' پایا جا رہا ہے
زباں بندی کی قیمت لگ رہی ہے
قلم سولی چڑھایا جا رہا ہے
قلم سولی چڑھایا جا رہا ہے
عجب کھانے کی عادت ہو گئی ہے
کہ اِک دوجے کو کھایا جا رہا ہے
کہ اِک دوجے کو کھایا جا رہا ہے
"خلیفہ" نرم دل ہیں رو پڑیں گے
غریبوں کو بھگایا جا رہا ہے
غریبوں کو بھگایا جا رہا ہے
ہے دنیا رہگزر، منزل نہیں ہے
رُکا نہ اِک، جو آیا، جا رہا ہے
رُکا نہ اِک، جو آیا، جا رہا ہے
(نوید رزاق بٹ)