نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا
متاعِ دیدہ و دل صرفِ جستجو کرنا

گمان تک بھی نہ گزرے کہ غیر شاہد ہے
یہ جس کا سجدہ ہے بس اُس کے روبرو کرنا

ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم
کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا

ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات
کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا

وہ ذاتِ پاک ِ گرامی ہے ماورائے خیال
ظہیر اُس کا تصور بھی با وضو کرنا​


ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۵
 
نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا
متاعِ دیدہ و دل صرفِ جستجو کرنا

گمان تک بھی نہ گزرے کہ غیر شاہد ہے
یہ جس کا سجدہ ہے بس اُس کے روبرو کرنا

ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم
کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا

ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات
کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا

وہ ذاتِ پاک ِ گرامی ہے ماورائے خیال
ظہیر اُس کا تصور بھی با وضو کرنا​


ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۵
سبحان اللہ
لاجواب
 

فہد اشرف

محفلین
لاجواب غزل!
نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا
متاعِ دیدہ و دل صرفِ جستجو کرنا

گمان تک بھی نہ گزرے کہ غیر شاہد ہے
یہ جس کا سجدہ ہے بس اُس کے روبرو کرنا

ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم
کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا

ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات
کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا

وہ ذاتِ پاک ِ گرامی ہے ماورائے خیال
ظہیر اُس کا تصور بھی با وضو کرنا​


ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۵
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ بہت زبردست،ایک ایک شعر لاجواب ہے۔


بہت خوبصورت غزل۔ بہت سی داد ۔ نیند کے جھونکے آرہے ہیں ۔ کل صبح پھر سے اس غزل کو پڑھ کر لطف اندوز ہوں گے۔

کیا ہی کہنے! بہت خوبصورت۔ دل کی گہرائیوں میں اترنے والے الفاظ!


بہت بہت شکریہ احبابِ کرام ! قدر افزائی پر آپ سب کا بہت ممنون ہوں ! اللہ آپ لوگوں کو شاد وآباد رکھے ۔
 
Top