نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا
متاعِ دیدہ و دل صرفِ جستجو کرنا

گمان تک بھی نہ گزرے کہ غیر شاہد ہے
یہ جس کا سجدہ ہے بس اُس کے روبرو کرنا

ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم
کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا

ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات
کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا

وہ ذاتِ پاک ِ گرامی ہے ماورائے خیال
ظہیر اُن کا تصور بھی با وضو کرنا

ظہیر احمد ۔ ۔ ۔ ۲۰۰۴​
 
سبحان اللہ۔
بہت خوب ظہیر بھائی۔
نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا
متاعِ دیدہ و دل صرفِ جستجو کرنا

گمان تک بھی نہ گزرے کہ غیر شاہد ہے
یہ جس کا سجدہ ہے بس اُس کے روبرو کرنا

ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم
کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا

ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات
کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا

وہ ذاتِ پاک ِ گرامی ہے ماورائے خیال
ظہیر اُن کا تصور بھی با وضو کرنا

ظہیر احمد ۔ ۔ ۔ ۲۰۰۴​
 

یوسف سلطان

محفلین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سبحان اللہ۔
بہت خوب ظہیر بھائی۔

لاجواب
کمال است
اللہ کر ے زور قلم اور زیادہ ہو
آمین

بلا شبہ

خوبصورت تخیل

بہت اعلی . ماشاللہ .​


تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ!! اللہ شاد و آباد رکھے! آمین
 
Top