نصیحت-نذیر نادر- (بچوں کے لیے)

عندلیب

محفلین
نصیحت
دین کا سپاہی بن
قوم کا کھلاڑی بن
زندگی کے شعبوں میں
عزم کا سواری بن
علم دیں کی راہوں میں
حضرت بخاری(رح) بن
پھر عمل کے میداں میں
پیکر غزالی(رح) بن
عارفوں کے در پر جا
راہ حق کا راہی بن
دین کی سمجھ میں تو
بوحنیفہ (رح) رازی (رح) بن
قادری کے چشتی کے
نقش کا فدائی بن
اپنی ذمہ داری سے
تو نہ لا ابالی پن
ناتواں سے ہمدردی
کر کے خوش خصالی بن
گردن ہوس پر تو
ایک تیز دھاری بن
شوق شاعری گر ہو
ذوق و شوق جامی بن
کر عمل ہمیشہ تو
کر کے بے مثالی بن
نادر آج قرآں کا
حافظ اور قاری بن
 
Top