نصیرالدین ہمایوں کی فتحِ ہند کی مناسبت سے کہا گیا تُرکی قطعۂ تاریخ

حسان خان

لائبریرین
عُثمانی امیرالبحر اور سفرنامہ نگار سیّدی علی رئیس 'کاتبی' اپنے سفرنامے «مِرآت الممالک» (سالِ تألیف: ۱۵۵۷ء) میں لکھتے ہیں کہ جب دربارِ تیموریہ میں اُن کی ہمایوں پادشاہ سے ملاقات ہوئی تھی تو اُنہوں نے تحفۂ درویشانہ کے طور پر یہ تُرکی قطعۂ تاریخ اُس کو پیش کیا تھا:
شاهِ جم‌رُتبتِ هُمایون‌بخت
یئتتی اقلیمِ هندکه چۆن آتش
قېردې افغان‌نې دهلی‌نی آلدې
بۏلدې فرمان‌بری بارې سرکش
اۏل فتح‌غه آیتدېلار تاریخ
«طالِعِ دولتِ هُمایونش»

(سیّدی علی رئیسی 'کاتبی')
جمشید جیسے رُتبے والا اور خوش بخت شاہ اقلیمِ ہند میں آتش کی مانند پہنچا۔۔۔ اُس نے افغان کو شکست دی اور دہلی کو فتح کر لیا۔۔۔ تمام سرکَشان اُس کے فرماں بر ہو گئے۔۔۔ اُس فتح کے لیے یہ تاریخ کہی گئی: «طالعِ دولتِ هُمایونش» (اُس کا مُبارک بخت)۔
× طالِعِ دولتِ هُمایونش (فارسی) = ۹۶۲ھ
 
آخری تدوین:
Top