ارشد چوہدری
محفلین
الف عین
عظیم
خلیل الرحمن
فلسفی
-------------
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
--------------
نظر آتی نہیں مجھ کو مروّت اب زمانے میں
جھجھک محسوس کرتے ہیں کسی کو اب منانے میں
-----------یا
جھجھک محسوس کرتے ہیں ،جو روٹھا ہو ،منانے میں
----------------
کبھی بھولے نہیں مجھ کو سہانے دن وہ بچپن کے
مزہ محسوس کرتے تھے کہیں چھپنے چھپانے میں
-------------
کبھی تہوار آتا تو نئے کپڑے بھی بنتے تھے
مزہ آتا تھا چھتوں پر دیئے مل کر جلانے میں
--------------
سبھی باتیں پرانی وہ ،کبھی بھولیں نہیں مجھ کو
وہ لطف آتا تھا دادی کو کہانی بھی سنانے میں
--------------------
اگر دکھ ہو کسی کو بھی ، سبھی محسوس کرتے تھے
معافی مانگ لیتے تھے خطا ہو گر نجانے میں
-----------
کبھی سوچا نہیں ہم نے ،یہ دوری کیوں ہے رشتوں میں
کمی محسوس ہوتی ہےکسی کے دور جانے میں
------------
دلوں سے دور ہوتے ہیں تو رشتے ٹوٹ جاتے ہیں
کمی آتی نہیں عزّت میں،روٹھے کو منانے میں
---------------
ملو سب سے محبّت سے ،ہو اپنا یا پرایا ہو
خدا ناراض ہوتا ہے کسی کا دل دکھانے میں
--------------
تجھے کوئی ضرورت ہو خدا سے مانگ لو ارشد
کمی آتی نہیں کوئی ترے رب کے خزانے میں