نظم ایک چھوٹی سی۔۔۔سیدانورجاوید ہاشمی

[size="7]

ا س ٹ ے چ و۔۔۔۔۔۔۔۔۔بت نما

جس طرح شہر کے میوزیم میں کوئی اسٹیچو
اپنے ماضی کی روایات کی غمازی کرے
میں بھی ہوٹل کی کسی میز پر اک کونے میں
اپنے ہونٹوں میں دبائے ہوئے فلٹر سگریٹ
جانے کس سوچ میں اسٹیچو بنا بیٹھا ہوں
میری آنکھیں جو چکتی تھیں ستاروں کی طرح
اب ان آ نکھوں میں دھندلکوں کے سو ا کچھ بھی نہیں
میری آنکھیں میری پلکوں کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔۔

سیدانور جاوید ہاشمی
[color="blue"][/color]
 
نظم ایک چھوٹی سی پسند آئی

بہت شکریہ سید انور جاوید ہاشمی صاحب۔

علی حیدر۔۔۔۔۔۔۔
کشف المحجوب کا مطالعہ اور اقتباس ظاہر کرتا ہے کہ آپ الف سے آگے جانے کی خود میں استطاعت نہیں پاتے سو نون کے دامن میں پناہ لینے میں ہی عافیت محسوس کرتے ہیں پاک ذات، خالق، مخلوق اعلا اور طیبین و طاہرین سے عقیدت و محبت کا اظہار کرنے والے اسم بامسمٰی الف نظامی صاحب ہم خود بھی شکریہ سے آگے جانے کی خود میں ہمت نہیں پیداکرپارہے ہیں ایک الف اکو اللہ یار خط مستقیم کو دائرے میں رکھنا سبحان اللہ ، ماشاء اللہ، جزاک اللہ
عاجز و گنہگار،فقیر،مسکین،درویش بے مایہ زمین زادوں کا ہمسایہ سید انور جاوید ہاشمی
 
سرکار والا تبار آپ کی ذات پاک ہے صلی اللہ علیہ وسلم

سرکار سید انور جاوید ہاشمی بہت شکریہ ، از حد نوازش و عنایت۔

آئندہ اس محفل یا کسی بھی فورم پر مجھ حقیر فقیر کے لیے سرکار کا لفظ برائے مخاطبت نہ درج کیا جائے تمام عمر احسان مند رہوں گا میں سرکار والا تبار صرف پیغمبر آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک کو مانتا ہوں اور تمام بزرگان دین کو واجب الاحترام مانتا ہوں۔۔۔سیدانورجاوید ہاشمی
 
Top