نظم برائے اصلاح۔ مناجات

منذر رضا

محفلین
السلام علیکم !
اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے۔ الف عین
یاسر شاہ
سید عاطف علی

گھڑی فراق کی آئی، چلو چلیں گھر کو
خدا کرے کہ ملاقات پھر نصیب میں ہو
وہ رات وصل کی، سحر کا غرور تھی یارو!
خدا کرے کہ وہی رات پھر نصیب میں ہو
وہ جس کے لمس سے میرا لہو ابلنے لگا
خدا کرے کہ وہی ہات پھر نصیب میں ہو
وہ بات جس کے سبھی لفظ، پیار سے پُر تھے
خدا کرے کہ وہی بات پھر نصیب میں ہو
وہ مات پیار کی، تھی افتخارِ فتحِ مبیں
خدا کرے کہ وہی مات پھر نصیب میں ہو
سدھر نہ جائیں کہیں، آج شب کے بعد سے ہم
خدا کرے کہ خرابات پھر نصیب میں ہو

شکریہ!
 

عظیم

محفلین
بہت اچھا لکھا ہے منذر رضا بھائی! صرف ایک دو باتیں کہنا چاہوں گا
'فراق کی' میں صوتی اعتبار سے تنافر ہے، ق اور ک ہی آوازیں تقریباً ایک جیسی ہی ہیں۔ دوسرا 'سحر' کا تلفظ غلط ہے۔ سحر بمعنی جادو میں ح ساکن ہے جو ظاہر ہے کہ آپ کی مراد نہیں
'لمس سے' میں بھی س کی وجہ سے تنافر آ گیا ہے۔ اگر الفاظ بدل لئے جائیں تو بہت خوب ہو جائے
باقی سب درست معلوم ہو رہا ہے
 

منذر رضا

محفلین
شکریہ عظیم بھائی ، اب دیکھیے۔۔۔

یہ وقتِ ہجر ہے یارو۔۔۔۔۔۔۔الخ
وہ رات وصل کی تھی صبح کا غرور اے یار
وہ جس کا لمس پیامِ سرورِ دائمی تھا
یا
وہ جس کا لمس تھا کیف و سرور سے بھرپور

شکریہ!
 
Top