ریحان احمد ریحانؔ
محفلین
ہم مسلمان ہیں
جسمِ واحد کی مانند سب ایک ہیں
سب کے سب ایک ہیں
رنگ کوئی بھی ہو نسل کوئی بھی ہو
گر مسلمان ہیں
پھر اسی جسمِ واحد کے سب عضو ہیں
جب کسی عضو کو کوئی تکلیف ہو
سارے اعضا بہم درد اس کا سہیں
اس پہ گریہ کریں اس پہ آہیں بھریں
پھر نجانے یہ اب کیسے ممکن ہوا
جب اسی جسم واحد پہ خنجر چلا
شام و برما عراق اور کشمیر میں
اور فلسطین میں
تب یہ دیکھا گیا
ہم سبھی جن کو دعویٰ تھا ایمان کا
سارے اس خونِ ناحق پہ خاموش تھے
دستِ قاتل پہ بیعت بھی ہم نے ہی کی
ہم ہی شامل صفِ دشمناں میں رہے
الغرض اس سبھی کا یہ مطلب ہوا
یا مسلمان یک جسم و یک جاں نہیں
یا تو ہم لوگ شاید مسلماں نہیں
جسمِ واحد کی مانند سب ایک ہیں
سب کے سب ایک ہیں
رنگ کوئی بھی ہو نسل کوئی بھی ہو
گر مسلمان ہیں
پھر اسی جسمِ واحد کے سب عضو ہیں
جب کسی عضو کو کوئی تکلیف ہو
سارے اعضا بہم درد اس کا سہیں
اس پہ گریہ کریں اس پہ آہیں بھریں
پھر نجانے یہ اب کیسے ممکن ہوا
جب اسی جسم واحد پہ خنجر چلا
شام و برما عراق اور کشمیر میں
اور فلسطین میں
تب یہ دیکھا گیا
ہم سبھی جن کو دعویٰ تھا ایمان کا
سارے اس خونِ ناحق پہ خاموش تھے
دستِ قاتل پہ بیعت بھی ہم نے ہی کی
ہم ہی شامل صفِ دشمناں میں رہے
الغرض اس سبھی کا یہ مطلب ہوا
یا مسلمان یک جسم و یک جاں نہیں
یا تو ہم لوگ شاید مسلماں نہیں
آخری تدوین: