آئی کے عمران
محفلین
تجھی کو ہے زیبا بڑائی خدایا
بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا
اگر چاند شب کو چمکتا بنایا
تو خورشید دن کو دہکتا بنایا
سجاوٹ ستاروں سے کی آسماں کی
گلستاں زمیں کو مہکتا بنایا
درخشندہ تیری خدائی خدایا
بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا
کبھی ابر آئے ،کبھی دھوپ نکلے
کبھی مینہ یہ برسے،کبھی برف اترے
کرشمہ ہے قدرت کی کاری گری کا
ہے اک آسماں اور انداز کتنے
تو نے شان اپنی دکھائی خدایا
بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا
یہ شام و سحر طائروں کی صدائیں
اچھلنا،پھدکنا،دکھانا ادائیں
حسیں آبشاریں،یہ جھیل اور چشمے
نظر کو یہ بھائیں،دلوں کو لبھائیں
تری ہے یہ جلوہ نمائی خدایا
بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا
ہواؤں کا چلنا،رتوں کا بدلنا
یہ دن کا نکلنا،یہ سورج کا ڈھلنا
تری قدرتِ کاملہ کی نشانی
نظامِ جہاں کا بدستور چلنا
جبیں تیرے آگے جھکائی خدایا
بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا
تجھی کو ہے زیبا بڑائی خدایا
بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا
بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا
اگر چاند شب کو چمکتا بنایا
تو خورشید دن کو دہکتا بنایا
سجاوٹ ستاروں سے کی آسماں کی
گلستاں زمیں کو مہکتا بنایا
درخشندہ تیری خدائی خدایا
بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا
کبھی ابر آئے ،کبھی دھوپ نکلے
کبھی مینہ یہ برسے،کبھی برف اترے
کرشمہ ہے قدرت کی کاری گری کا
ہے اک آسماں اور انداز کتنے
تو نے شان اپنی دکھائی خدایا
بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا
یہ شام و سحر طائروں کی صدائیں
اچھلنا،پھدکنا،دکھانا ادائیں
حسیں آبشاریں،یہ جھیل اور چشمے
نظر کو یہ بھائیں،دلوں کو لبھائیں
تری ہے یہ جلوہ نمائی خدایا
بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا
ہواؤں کا چلنا،رتوں کا بدلنا
یہ دن کا نکلنا،یہ سورج کا ڈھلنا
تری قدرتِ کاملہ کی نشانی
نظامِ جہاں کا بدستور چلنا
جبیں تیرے آگے جھکائی خدایا
بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا
تجھی کو ہے زیبا بڑائی خدایا
بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا