نظم برائے اصلاح

*ایفائے عہد*

جب بھی کوئی وعدہ کرنا
لازم بچو ایفا کرنا

حکمِ خدا بھی ہے سنت بھی
اجر ہے اس میں اور عزت بھی

وعدہ خلافی،جھوٹ،خیانت
یہ تو منافق کی ہے علامت

دین نہیں کچھ وعدہ شکن کا
رب نے قرآں میں فر مایا

قولِ نبی ہے،حکمِ خدا ہے
ذمہ داری ،عہدِ وفا ہے

جھوٹے پر ہےرب کی لعنت
بے سود اس کی ساری عبادت

فرض ہے وعدے کی پابندی
اس میں بھلائی دونوں جہاں کی

ہو جائے گر وعدہ خلافی
رب سے اپنے مانگو معافی


سچے مسلم بن کے دکھاؤ
لازم بچو وعدہ نبھاؤ

* عمران کمال*
 

الف عین

لائبریرین
لازم بچو ایفا کرنا
اور
لازم بچو وعدہ نبھاؤ
کچھ ایسا لگتا ہے جیسے ظالم بچو کہا جا رہا ہے۔ یوں بھی 'لازم ہے کہ' کہا جائے، بچوں کی شاعری میں اس بات کا زیادہ ہی دھیان دینا ضروری ہے کہ بچوں کو سمجھنے میں مشکل نہ ہو
بچو اس کو پورا کرنا
پہلی جگہ
اور آخر میں
لازم ہے وعدے کو نبھاؤ
کر دو
باقی درست ہے
 
لازم بچو ایفا کرنا
اور
لازم بچو وعدہ نبھاؤ
کچھ ایسا لگتا ہے جیسے ظالم بچو کہا جا رہا ہے۔ یوں بھی 'لازم ہے کہ' کہا جائے، بچوں کی شاعری میں اس بات کا زیادہ ہی دھیان دینا ضروری ہے کہ بچوں کو سمجھنے میں مشکل نہ ہو
بچو اس کو پورا کرنا
پہلی جگہ
اور آخر میں
لازم ہے وعدے کو نبھاؤ
کر دو
باقی درست ہے
بہت بہت شکریہ،بہت نوازش

پہلے شعر یوں کر لیا

جب بھی کوئی وعدہ کرنا
بچو اُس کو پورا کرنا

کیاآخری شعر کو یوں کر سکتا ہوں؟

سچے مسلم بن کے دکھاؤ
ہر صورت وعدے کو نبھاؤ
یا
اچھے بچے بن کے دکھاؤ
ہر صورت وعدے کو نبھاؤ

جزاک اللہ!
 

الف عین

لائبریرین
بہت بہت شکریہ،بہت نوازش

پہلے شعر یوں کر لیا

جب بھی کوئی وعدہ کرنا
بچو اُس کو پورا کرنا

کیاآخری شعر کو یوں کر سکتا ہوں؟

سچے مسلم بن کے دکھاؤ
ہر صورت وعدے کو نبھاؤ
یا
اچھے بچے بن کے دکھاؤ
ہر صورت وعدے کو نبھاؤ

جزاک اللہ!
اب رواں ہو گئے اشعار
آخری شعر کے دونوں متبادل اچھے ہیں، کچھ بھی رکھ سکتے ہو
 
Top