نظم برائے اصلاح

بچو! صفائی نصف ایماں ہے
پاک نبی کا یہ فرماں ہے

رب کو ہے محبوب طہارت
زیب و زینت اور نفاست

صاف رہو گے چست رہو گے
اچھے سے ہر کام کرو گے

پاس نہ آئے گی بیماری
صحت اچھی ہو گی تمھاری

چاند لگو گے،تارے لگو گے
صاف رہو گے پیارے لگو گے

جیسے ضروری تن کی صفائی
رکھنا یوں ہی من کی صفائی

بہتے پانی جیسے رہنا
(بچو صاف و ستھرے رہنا)
اجلے رہنا ،ستھرے رہنا

(عمران کمال)
 

الف عین

لائبریرین
صاف و ستھرا تو غلط ہے کہ ستھرا ہندی لفظ ہے، واو عطف اس میں نہیں لگ سکتا، دوسرا متبادل بہتر ہے۔
چاند لگو گے،تارے لگو گے
صاف رہو گے پیارے لگو گے
ویسے تو درست ہے لیکن 'تارے لگو گے' کچھ عجیب لگ رہا ہے
چاند ستاروں جیسے لگو گے
کیسا رہے گا؟
 
صاف و ستھرا تو غلط ہے کہ ستھرا ہندی لفظ ہے، واو عطف اس میں نہیں لگ سکتا، دوسرا متبادل بہتر ہے۔
چاند لگو گے،تارے لگو گے
صاف رہو گے پیارے لگو گے
ویسے تو درست ہے لیکن 'تارے لگو گے' کچھ عجیب لگ رہا ہے
چاند ستاروں جیسے لگو گے
کیسا رہے گا؟
بہت بہت شکریہ ۔بہت نوازش
جی صاف ستھرے تو ہوتا ہے۔۔مجھے بھی شک تھا کہ و عطف کے ساتھ درست نہیں ہو گا اس لیے متبادل لکھا تھا۔
آپ کا دیا ہوا مصرع بھی اچھا ہے۔بس تشبیہ و استعارہ کا فرق ہے۔
میں نے استعارہ استعمال کیا تھا آپ نے تشبیہ ۔۔۔۔۔
مجموعی طور پر نظم کیسی ہے اس بارے میں بھی رائے سے نوازیں۔
ایک بار پھر سے شکریہ۔
 
Top