آئی کے عمران
محفلین
برف
برف کے گرتے گالے دیکھو
لگتے کتنے پیارے دیکھو
بچھ گئی ہر سو برف کی چادر
ڈھانپ دیا ہر شے کو آ کر
ہر سو دیکھو ایک نظارہ
اجلا اجلا پیارا پیارا
ایک خموشی ہر سو چھائی
پنچھی بولے کوئی کوئی
برف کا دیکھو بوجھ اٹھائے
پیڑ کھڑے ہیں سر کو جھکائے
دھوپ سے چمکے دیکھو کیسے
سونے کے ہوں ذرے جیسے
ندی نالے سوکھ گئے تھے
دریاؤں سے روٹھ گئے تھے
برف بنے گی دھوپ سے پانی
پانی ہو گا ہر سُو یعنی
پگھلے گی جب کہساروں سے
شور اٹھے گا دریاؤں سے
برف زمیں کی پیاس بجھائے
اور زمیں پھر سبزہ اگائے
شان نرالی رب نے دکھائی
بارش کے قطروں سے بنائی
نعمت یہ انمول ملی ہے
اور ہمیں بے مول ملی ہے
برف ہے اک احسان خدا کا
شکر کرو عمران خدا کا
برف کے گرتے گالے دیکھو
لگتے کتنے پیارے دیکھو
بچھ گئی ہر سو برف کی چادر
ڈھانپ دیا ہر شے کو آ کر
ہر سو دیکھو ایک نظارہ
اجلا اجلا پیارا پیارا
ایک خموشی ہر سو چھائی
پنچھی بولے کوئی کوئی
برف کا دیکھو بوجھ اٹھائے
پیڑ کھڑے ہیں سر کو جھکائے
دھوپ سے چمکے دیکھو کیسے
سونے کے ہوں ذرے جیسے
ندی نالے سوکھ گئے تھے
دریاؤں سے روٹھ گئے تھے
برف بنے گی دھوپ سے پانی
پانی ہو گا ہر سُو یعنی
پگھلے گی جب کہساروں سے
شور اٹھے گا دریاؤں سے
برف زمیں کی پیاس بجھائے
اور زمیں پھر سبزہ اگائے
شان نرالی رب نے دکھائی
بارش کے قطروں سے بنائی
نعمت یہ انمول ملی ہے
اور ہمیں بے مول ملی ہے
برف ہے اک احسان خدا کا
شکر کرو عمران خدا کا
آخری تدوین: