فرحان محمد خان
محفلین
تنزیہہ
خدائے زندہ تو میرے وہم و خیال کی حد سے ماورا ہے
خدائے معلوم کی پرستش میں آدمی خود کو پوجتا ہے
تجھے اگر "ہے" کہوں تو حق ہے
اگر "نہیں ہے" کہوں تو "ہے" کا ہونا اس میں شامل
یہ "ہے" "نہیں ہے " کی بحث باطل
تو "ہے" کی تہمت سے ماورا ہے
"نہیں" کی کے الزام سے بری ہے
سلیم احمد