نظم : شاعر - اختر عثمان


شاعر
ہم فخرِ فلک لوگ جو پرودۂ گِل ہیں
ہر صبح خرد خوار ہیں، ہر شام خجل ہیں
کہنے کو تو نبّاض ہیں یا دہر کا دل ہیں
در اصل یونہی کارِ زمانہ میں مخل ہیں

ہر آن بدلتے ہیں غلافِ حرمِ حرف
اور اپنا مقدر ہے طوافِ حرمِ حرف
اختر عثمان

 
Top