نظم - شام خالد شریف




جب بچھڑتے ھیں

تو یوں لگتا ھے جیسے جسم کا کوئی حصہ کٹ کر

صدا کرتا ھے

اور جیسے ھوا کی سسکیاں کہتی ھیں

ہاں تم میرے اپنے تھے

جب بچھڑتے ھیں

تو گزری ساعتوں کی روشنی ھم کو بلاتی ھے

فضا کہتی ھے

ہاں تم وہ پرندے ھو جو مجھ میں سانس لیتے تھے۔
 
Top