نظم: شہرِ ناپرساں

شہر ناپرساں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا تھا
مگر جب سے درندوں نے
ہے دیکھا حال سہمے سہمے انسانوں کی بستی کا
تو یہ اعلان کر ڈالا
کہ اب ان کے نگر میں بھی کوئی دستور نہ ہوگا!
وہ کہتے ہیں
اگر تم کو اجازت ہے
بلامقصد کسی کمزور انساں کو ستانے کی
تو ہم تو پھر درندے ہیں
ہے تم سے بڑھ کے لاقانونیت پر حق ہمارا بھی!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اگر ’’ہوتا ہے‘‘ لکھتا تو ضرور واوین میں لکھتا ۔۔۔ ویسے بھی زہرہ نگاہ کی نظم اتنی مشہور ہے کہ پہلا مصرع ’’سیلف ایکسپلینٹری‘‘ ہے :)
بالکل ٹھیک، اسی لیے تو جو ہمارے دل میں کھٹکتا ہے اسے فوراً آپ دوستوں کے حوالے کر دیتے ہیں :)
 
واہ واہ،،،،،،،،،، بہت خوب۔
حیواں ، پھر بھی حیواں ہے
ہے انساں سے بہت پیچھے۔۔۔۔۔
ہمیشہ کی طرح انسان،
اب بھی اس سے آگے ہے
کوئی تو حد نظر آئے گی،حیواں کو درندگی گی
مگرحضرت انسان ،درندگی میں بھی اشرف ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ویسے بھی زہرہ نگاہ کی نظم اتنی مشہور ہے کہ پہلا مصرع ’’سیلف ایکسپلینٹری‘‘ ہے :)
:):):)
ہرچند ہو معارفِ اردو کی گفتگو
بنتی نہیں ہے کلمۂ انگلش کہے بغیر

راحل بھائی ، لفظ کے چناؤ میں یہ مرحلہ واقعی مشکل تھا ۔ ازحدغور کرنے پر یہ سمجھ میں آیا کہ سیلف ایکسپلینیٹری کی"ایکسپلینیشن" اردو میں یوں بھی کی جاسکتی ہے ۔ "یہ مشہور مصرع اپنا تعارف آپ ہے ۔" :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ نے "انگلش" سے تو اپنی وزنی بات میں اور وزن ڈال دیا :)
بالکل میاں ! اس انگلش کے بغیر کوئی بے وزنی سی بے وزنی ہوگی !
غالب کو تکلیف پہنچائے بغیر اسی بات کو یوں بھی کہا جاسکتا تھا : بنتی نہیں ہے کلمۂ افرنگ کے بغیر
اس طرح مطلب تو ادا ہوجاتا لیکن بقول یوسفی مقصد فوت ہوجاتا ۔ :D
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا تھا
مگر جب سے درندوں نے
ہے دیکھا حال سہمے سہمے انسانوں کی بستی کا
تو یہ اعلان کر ڈالا
کہ اب ان کے نگر میں بھی کوئی دستور نہ ہوگا!
وہ کہتے ہیں
اگر تم کو اجازت ہے
بلامقصد کسی کمزور انساں کو ستانے کی
تو ہم تو پھر درندے ہیں
ہے تم سے بڑھ کے لاقانونیت پر حق ہمارا بھی!
بہت خوب راحل بھائی۔
ماشاءاللہ۔ خوبصورت نظم ہے۔
 
واہ واہ،،،،،،،،،، بہت خوب۔
حیواں ، پھر بھی حیواں ہے
ہے انساں سے بہت پیچھے۔۔۔۔۔
ہمیشہ کی طرح انسان،
اب بھی اس سے آگے ہے
کوئی تو حد نظر آئے گی،حیواں کو درندگی گی
مگرحضرت انسان ،درندگی میں بھی اشرف ہے۔
داد و پذیرائی کے لیے از حد ممنون ہوں ۔۔۔ جزاک اللہ
 
:):):)
ہرچند ہو معارفِ اردو کی گفتگو
بنتی نہیں ہے کلمۂ انگلش کہے بغیر

راحل بھائی ، لفظ کے چناؤ میں یہ مرحلہ واقعی مشکل تھا ۔ ازحدغور کرنے پر یہ سمجھ میں آیا کہ سیلف ایکسپلینیٹری کی"ایکسپلینیشن" اردو میں یوں بھی کی جاسکتی ہے ۔ "یہ مشہور مصرع اپنا تعارف آپ ہے ۔" :)
جزاک اللہ ظہیرؔ بھائی ۔۔۔ اظہار پسندیدگی اور توجہ کے لیے نہایت ممنون و متشکر ہوں۔
 
Top