خورشیداحمدخورشید
محفلین
نظم پیش ِخدمت ہے۔ اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے:
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ
ظالم، غاصب کی وحشت سے
غزہ کے اک مسمار ہوئے
گھر کے ملبے پر سہمی سی
اک لڑکی اپنی آنکھوں میں
جھر جھر بہتے آنسو لے کر
اپنے مسلم غم خواروں کو
سب مومن روزہ داروں کو
آہیں بھر کے یہ کہتی ہے
تم کو یہ عید مبارک ہو
یہ ملبہ در دیواروں کا
گارے مٹی کا ڈھیر نہیں
یہ اس لڑکی کے پیاروں کا
بے نامی قبرستان بھی ہے
وہ لڑکی تنہائی کی شب
سب عابد شب بیداروں کو
سب زاہد نیکو کاروں کو
گریہ کر کے یہ کہتی ہے
تم کو یہ عید مبارک ہو
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ
ظالم، غاصب کی وحشت سے
غزہ کے اک مسمار ہوئے
گھر کے ملبے پر سہمی سی
اک لڑکی اپنی آنکھوں میں
جھر جھر بہتے آنسو لے کر
اپنے مسلم غم خواروں کو
سب مومن روزہ داروں کو
آہیں بھر کے یہ کہتی ہے
تم کو یہ عید مبارک ہو
یہ ملبہ در دیواروں کا
گارے مٹی کا ڈھیر نہیں
یہ اس لڑکی کے پیاروں کا
بے نامی قبرستان بھی ہے
وہ لڑکی تنہائی کی شب
سب عابد شب بیداروں کو
سب زاہد نیکو کاروں کو
گریہ کر کے یہ کہتی ہے
تم کو یہ عید مبارک ہو