سورة البقرہ کی آیت نمبر 185 کا منظوم مفہوم بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس کو سنوارنے پر راحیل فاروق بھائی اور عاطف ملک بھائی کا مشکور ہوں۔ اور استادِ محترم کی قبولیت پر احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔

شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ فِیۡہِ الۡقُرۡاٰنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الۡہُدٰی وَ الۡفُرۡقَانِ ۚ فَمَنۡ شَہِدَ مِنۡکُمُ الشَّہۡرَ فَلۡیَصُمۡہُ ؕ وَ مَنۡ کَانَ مَرِیۡضًا اَوۡ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنۡ اَیَّامٍ اُخَرَ ؕ یُرِیۡدُ اللّٰہُ بِکُمُ الۡیُسۡرَ وَ لَا یُرِیۡدُ بِکُمُ الۡعُسۡرَ ۫ وَ لِتُکۡمِلُوا الۡعِدَّۃَ وَ لِتُکَبِّرُوا اللّٰہَ عَلٰی مَا ہَدٰىکُمۡ وَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۱۸۵﴾

"رمضان وہ مہینہ ہے ، جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے ، جو راہِ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہے ۔ لہٰذا اب سے جو شخص اس مہینے کو پائے ، اس پر لازم ہے کہ اس پورے مہینے کے روزے رکھے ۔ اور جو کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو ، تو وہ دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد پوری کرے ۔ اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے ، سختی کرنا نہیں چاہتا ۔ اس لیے یہ طریقہ تمہیں بتایا جا رہا ہے تاکہ تم روزوں کی تعداد پوری کر سکو اور جس ہدایت سے اللہ نے تمہیں سرفراز کیا ہے ، اس پر اللہ کی کبریائی کا اظہار و اعتراف کرو اور شکر گزار بنو ۔"

قرآن کا مہینہ

غور کرو اہلِ ایمان
ہے اللہ کا یہ فرمان

یہ ہے وہ ماہِ رمضان
جس میں اتارا ہے قرآن

رشد و ہدایت کا سامان
حق اور باطل میں فرقان

روزے رکھے پورے ماہ
جو پائے ماہِ رمضان

جو ہو مسافر یا بیمار
اس کے لیے ہے یہ فرمان

جتنے روزے چھُوٹے ہوں
بعد میں رکھے وہ انسان

تم پر کوئی جبر نہیں
دین اللہ کا ہے آسان

تم کو ہدایت دی ہے تا
پورا ہو حکمِ رحمان

شکر کرو اور دل سے کہو
اونچی ہے اللہ کی شان

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
سورة البقرہ کی آیت نمبر 185 کا منظوم مفہوم بیان کرنے کی کوشش کی ہے.
اس کو سنوارنے پر راحیل فاروق بھائی اور عاطف ملک بھائی کا مشکور ہوں. اور استادِ محترم کی قبولیت پر احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں.

شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ فِیۡہِ الۡقُرۡاٰنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الۡہُدٰی وَ الۡفُرۡقَانِ ۚ فَمَنۡ شَہِدَ مِنۡکُمُ الشَّہۡرَ فَلۡیَصُمۡہُ ؕ وَ مَنۡ کَانَ مَرِیۡضًا اَوۡ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنۡ اَیَّامٍ اُخَرَ ؕ یُرِیۡدُ اللّٰہُ بِکُمُ الۡیُسۡرَ وَ لَا یُرِیۡدُ بِکُمُ الۡعُسۡرَ ۫ وَ لِتُکۡمِلُوا الۡعِدَّۃَ وَ لِتُکَبِّرُوا اللّٰہَ عَلٰی مَا ہَدٰىکُمۡ وَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۱۸۵﴾

"رمضان وہ مہینہ ہے ، جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے ، جو راہِ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہے ۔ لہٰذا اب سے جو شخص اس مہینے کو پائے ، اس پر لازم ہے کہ اس پورے مہینے کے روزے رکھے ۔ اور جو کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو ، تو وہ دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد پوری کرے ۔ اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے ، سختی کرنا نہیں چاہتا ۔ اس لیے یہ طریقہ تمہیں بتایا جا رہا ہے تاکہ تم روزوں کی تعداد پوری کر سکو اور جس ہدایت سے اللہ نے تمہیں سرفراز کیا ہے ، اس پر اللہ کی کبریائی کا اظہار و اعتراف کرو اور شکر گزار بنو ۔"

قرآن کا مہینہ

غور کرو اہلِ ایمان
ہے اللہ کا یہ فرمان

یہ ہے وہ ماہِ رمضان
جس میں اتارا ہے قرآن

رشد و ہدایت کا سامان
حق اور باطل میں فرقان

روزے رکھے پورے ماہ
جو پائے ماہِ رمضان

جو ہو مسافر یا بیمار
اس کے لیے ہے یہ فرمان

جتنے روزے چھُوٹے ہوں
بعد میں رکھے وہ انسان

تم پر کوئی جبر نہیں
دین اللہ کا ہے آسان

تم کو ہدایت دی ہے تا
پورا ہو حکمِ رحمان

شکر کرو اور دل سے کہو
اونچی ہے اللہ کی شان

***
محمد تابش صدیقی
اللہ آپ کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت و پسندیدگی بخشے اور اس کو آخرت کے اجرِ عظیم کا باعث بنائے۔
ایک آیت کریمہ کا مکمل نظم کی صورت میں ترجمہ قابلِ تعریف ہے۔
بہت خوب۔۔۔زبردست :)
 
اللہ آپ کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت و پسندیدگی بخشے اور اس کو آخرت کے اجرِ عظیم کا باعث بنائے۔
ایک آیت کریمہ کا مکمل نظم کی صورت میں ترجمہ قابلِ تعریف ہے۔
بہت خوب۔۔۔زبردست :)
آمین۔ جزاک اللہ
ترجمہ کرنا ہر کسی کا کام نہیں۔ یہ تراجم سے اخذ کیا گیا مفہوم ہے۔ :)
 
جزاک اللہ ۔ اللہ ہم سب کو اس مبارک مہینے میں رحمتیں سمیٹنےکی ہمت اور طاقت دے اور اپنی مغفرت اللہ سے رو رو کے کروانے میں کامیاب فرمائے ۔ آمین
 

جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ۔
ز''''''''''''"''"'''''''"'"'''''''''''''''''بردست
اللہ قبول فرمائے۔اور ہم سب کو اس رمضان میں بہترین عبادت کرنے کی توفیق اور آسانی عطا فرمائے۔آمین!
 
Top