نظم: لمحے

گذشتہ برس 16 اگست کو صوبائی وزیرِ داخلہ شجاع خانزادہ شہید پر اٹک میں ہونے والے حملہ میں شہید ہونے والے ڈی۔ ایس۔ پی۔ شوکت شاہ گیلانی شہید ماسٹرز ڈگری ہولڈر، شاعر اور 15 کتابوں کے مصنف تھے۔
ان کی ایک نظم احبابِ محفل کے ذوق کی نذر:

بظاہرمیں بہت خوش ہوں
ہر اک سے ہنس کے ملتا ہوں
بہت مصروف میری زندگی ہے
اور لوگوں کی نظر میں ایک افسر ہوں
میں عزت مرتبے دولت میں بھی شہرت میں بھی اکثر سے بڑھ کر ہوں
مگر وہ چند لمحے جو
تمہاری قربتوں میں چاہتوں کے سنگ گزرے ہیں
کبھی یوں ہی
اچانک
اتفاقاً یاد آ جائیں
تو آنکھوں کے کناروں پر نمی محسوس ہوتی ہے
مجھے پھر زندگی میں کچھ
کمی محسوس ہوتی ہے


شوکت شاہ گیلانی شہید

(فیس بک پر انہی کی آواز میں ویڈیو بھی موجود ہے۔ موبائل سے لنک کاپی نہیں ہو سکتا۔ شام کو جا کر پوسٹ کرتا ہوں۔)
 
آخری تدوین:
Top