خورشیداحمدخورشید
محفلین
محترم اساتذہ کو اصلاح کی درخواست کے ساتھ:
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ
تُو زاہد ہے
برائی کو مٹانا چاہتا ہے تُو
اسی خاطر برائی سے
بہت نفرت بھی کرتا ہے
مگر نفرت بذاتِ خود برائی ہے
تو پھر سوچو!
برائی کو برائی سے مٹانا کیا یہ ممکن ہے؟
کشش جو ہےبرائی میں
تجھے ڈر ہے کہیں یہ پھیل نہ جائے
تو پیدا کر سَوا اس سے کشش
اپنی اچھائی میں
نمونہ پیار کا بن کر بسر کر زندگی اپنی
ترے اخلاص
استقلال
ہی سے ایسا ممکن ہے
کہ نفرت کو
محبت سے
محبت ہو ہی جائے گی
برائی کو
اچھائی سے
محبت ہو ہی جائے گی
برائی کو مٹانا چاہتا ہے تُو
اسی خاطر برائی سے
بہت نفرت بھی کرتا ہے
مگر نفرت بذاتِ خود برائی ہے
تو پھر سوچو!
برائی کو برائی سے مٹانا کیا یہ ممکن ہے؟
کشش جو ہےبرائی میں
تجھے ڈر ہے کہیں یہ پھیل نہ جائے
تو پیدا کر سَوا اس سے کشش
اپنی اچھائی میں
نمونہ پیار کا بن کر بسر کر زندگی اپنی
ترے اخلاص
استقلال
ہی سے ایسا ممکن ہے
کہ نفرت کو
محبت سے
محبت ہو ہی جائے گی
برائی کو
اچھائی سے
محبت ہو ہی جائے گی