گلزار نظم-مون سون -گلزار

مون سون

بارش آتی ہے تو پانی کو بھی لگ جاتے ہیں پاؤں

در ودیوار سے ٹکرا کے گزرتا ہے گلی سے

اور اچھلتا ہے چھپاکوں میں

کسی میچ میں جیتے ہوئے لڑکوں کی طرح

جیت کے جب آتے ہیں جب میچ گلی کے لڑکے

جوتے پہنے ہوئے کینوس کے

اچھلتے ہوئے گیندوں کی طرح

در و دیوار سے ٹکرا کے گزرتے ہیں

وہ پانی کے چھپاکوں کی طرح۔۔۔۔۔!

گلزار
 
Top