مہدی نقوی حجاز
محفلین
میں جس سے پیار کرتا ہوں
میں جس سے پیار کرتا ہوں
اسے قسمیں نہیں دیتا
اسے شرطوں کے دروازے،
ہمیشہ بند رہنے والے دروازے تلک
ہرگز نہیں لاتا!
میں جس سے پیار کرتا ہوں
میں اس سے جھوٹ کہتا ہوں
میں اس سے پیار کرتا ہوں
میں اس سے بے تحاشا پیار کرتا ہوں
میں جس سے پیار کرتا ہوں
میں اس سے پیار کرتا ہوں
میں اس کے جاننے پہچانے والوں کو
خاطر میں نہیں لاتا
میں جس سے پیار کرتا ہوں
اسے بےحد ستاتا ہوں
اسے بےحد رلاتا ہوں
میں اس کو نرم کرتا ہوں
یہ میرے پیار کرنے کا طریقہ ہے
میں شاید بےسلیقہ ہوں
مگر پھر بھی
وہ مجھ سے پیار کرتا ہے
میں جس سے پیار کرتا ہوں!
مہدی نقوی حجازؔ