نظم : نیا مفہوم

عندلیب

محفلین
نیا مفہوم
- رؤف خلش (حیدرآباد ، انڈیا)

درد ، مروّت ، رشتے ناطے
بچپن میں اِن لفظوں کے کچھ معنی تھے
جیسے جیسے دن بیتے
ان لفظوں کے معنی بدلے
اب یہ دنیا عمر کی جس منزل میں ہے ،
لگتا ہے ، یہ سارے الفاظ
اندھے ہو کر
اپنے آپ کو ڈھونڈ رہے ہیں !​
 
Top