نظم ۔ اندیشہ ۔ محمود غزنوی

محمداحمد

لائبریرین
اندیشہ

میں زندگی کی اداس وسعتوں میں
الجھ گیا ہوں
میں لمحہ لمحہ بکھر رہا ہوں
مرے لہو میں سمیٹے جانے کی ایک خواہش سی اُگ رہی ہے
(ہر اک تمنا سلگ رہی ہے)
تمھیں شریکِ سفر بنا لوں
مگر میں دنیا کو جانتا ہوں
کہ میری سوچیں حقیقتوں کے
لہو سمندر نہا چکی ہیں
میں سوچتا ہوں کہ میرے سب خواب ریشمی ہیں
تو میری کھدر رفاقتوں میں
بھرم کہیں بھی نہ رکھ سکے گا۔

محمود غزنویؔ

andesha4.jpg
 
زبیر مرزا

محفلین
یہ محمود غزنوی کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر اور یقعوب غزنوی کے بڑے بھائی تو نہیں ؟
جن کی بڑی مشہور نظم ہے خط نا لکھنے کا تم سے کیا شکوہ کروں
 
قسم لے لیں غزنوی صاحب! میں تو آپ کی نظم ہی سمجھا تھا..........بلکہ محمد احمد بھائی سے پوچھنے بھی لگا تھا، کہ آپ خود ہی پہنچ گئے............:p
میں نے کچھ بے تکی سی نظمیں لکھی ہیں، خیالات کچھ اسی قسم کے تھے جیسے اس نظم میں ہیں۔۔:) (اسکا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ یہ نظم بے تکی ہے)
 
فلک شیر

محفلین
میں نے کچھ بے تکی سی نظمیں لکھی ہیں، خیالات کچھ اسی قسم کے تھے جیسے اس نظم میں ہیں۔۔:) (اسکا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ یہ نظم بے تکی ہے)
یوں سمجھیے، نام کے ساتھ ساتھ افکار میں بھی توارد واقعی ہو گیا ہے..............:)
وہ جیسے یوسفی صاحب کی کتاب کے ایک کردار "عباد الرحمان قالب"تھے اور چچا غالب کی غزلوں کو صرف "قالب"تخلص کی تبدیلی کے ساتھ سنایا کرتے تھے...........ایک روز کسی نے توجہ دلائی کہ یہ غزل جو آپ سنا رہے ہی، یہ پرسوں کسی نے غالب کی اور آج آپ نے اپنی کہہ کے سنا ئی ہے.................تو اُن صاحب نے کیا خوبصورت جملہ ارشاد فرمایا تھا، کہ "لگتا ہے، سرقہ میں توارد ہو گیا ہے"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:p
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ محمود غزنوی کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر اور یقعوب غزنوی کے بڑے بھائی تو نہیں ؟
جن کی بڑی مشہور نظم ہے خط نا لکھنے کا تم سے کیا شکوہ کروں

یہ نظم کافی عرصے پہلے سے میری ڈائری میں لکھی ہوئی تھی۔ پھر کچھ سال پہلے میں نے اسے تصویر میں ڈھالا (تصویر بھی لگی ہوئی ہے)۔ آج پھر نظر آئی تو محفل میں پوسٹ کردی۔ شاید کسی رسالے سے لی تھی اس لئے مجھے اندازہ نہیں کہ یہ کون سے والے محمود غزنوی صاحب ہیں۔
 
محمود غزنوی کا کلام بس لوگوں سے یونیورسٹی میں سنا اور کچھ رسالوں میں پڑھا
 
Top