نعتِ رسولﷺ (برائے اصلاح )

الف عین
خلیل الر حمن ، فلسفی ، یاسر شاہ و دیگر
----------------
افاعیل فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
------------------
نام لیتا ہو میں ذی وقار آپ کﷺ کا
رب بنائے مجھے جانثار آپ ﷺ کا
---------------
کاش ہوتا کبھی اُس زمانے میں میں
وہ زمانہ تھا کیا شاندار آپ کا
------------------
نام لیتے رہے ہر زماں کے نبی
سب ہی کرتے رہے انتظار آپ کا
-----------------
خاک تیرے قدم کی ملے جو اگر
کہہ سکوں گا میں ہوں خاکسار آپ کا
-----------------
ہے دلوں کا سکوں ذکر میں آپ کے
نام لیتا ہوں میں باربار آپ کا
---------------------
بولتے تھے ہجر ہاتھ پر آپ کے
کلمہ پڑھتے تھے سب کوہسار آپ کا
------------------
یاد ارشد ہمیشہ نبی کو کرو
ہم پہ احسان ہے بے شمار آپ کا
----------------------
 

الف عین

لائبریرین
نام لیتا ہوں میں ذی وقار آپ ﷺ کا
رب بنائے مجھے جانثار آپ ﷺ کا
--------------- دو لخت لگتا ہے کہ ربط مضبوط نہیں۔ پہلے مصرع میں قافیہ کا بھی درست استعمال نہیں

کاش ہوتا کبھی اُس زمانے میں میں
وہ زمانہ تھا کیا شاندار آپ کا
------------------ درست

نام لیتے رہے ہر زماں کے نبی
سب ہی کرتے رہے انتظار آپ کا
----------------- درست

خاک تیرے قدم کی ملے جو اگر
کہہ سکوں گا میں ہوں خاکسار آپ کا
----------------- شتر.... جو اور اگر دونوں ایک جیسے الفاظ ہیں ۔ دوسرے مصرعے میں مِ ہو بجائے 'میں ہوں ' اچھا نہیں

ہے دلوں کا سکوں ذکر میں آپ کے
نام لیتا ہوں میں باربار آپ کا
--------------------- درست

بولتے تھے ہجر ہاتھ پر آپ کے
کلمہ پڑھتے تھے سب کوہسار آپ کا
------------------ ہجر یا حجر؟ ' ہاتھ میں' کہنا بہتر ہو گا

یاد ارشد ہمیشہ نبی کو کرو
ہم پہ احسان ہے بے شمار آپ کا
---------- پہلے مصرع میں تخاطب ارشد سے ہے، دوسرے میں نبی کریم سے!
 
الف عین
---------------
دوبارا
------------------
نام لیتا ہے یہ خاکسار آپ کا
رب بنائے مجھے جانثار آپ کا
---------------
کاش ہوتا کبھی اُس زمانے میں میں
وہ زمانہ تھا کیا شاندار آپ کا
----------
نام لیتے رہے ہر زماں کے نبی
سب ہی کرتے رہے انتظار آپ کا
-----------------
آپ کے پاؤں کی خاک مجھ کو ملے
میں ہوں آقا اطاعت گزار آپ کا
------------------
ہے دلوں کا سکوں ذکر میں آپ کے
نام لیتا ہوں میں باربار آپ کا
-------------------------
بولتے تھے حجر ہاتھ میں آپ کے
کلمہ پڑھتےتھے سب کوہسار آپ کا
-----------------
آپ ارشد کے آقا ہیں پیارے نبی
اُس پہ احسان ہے بےشمار آپ کا
----------------
 
Top