نعتیہ دعا یا دعائیہ نعت

اتنی نعمت مجھے خدا دے دے
اُن کی رحمت کا آسرا دےدے

جلوہِ حسنِ مصطفیٰ دیکھوں
میری بینائی کو ضیا دے دے

روزِ محشر ہو ان کی دید نصیب
بخت ایسا مجھے مرا دے دے

میری مدحت بھی ہو قبول انہیں
میری گویائی کو نوا دے دے

میں تو ڈوبا ہوں معصیت میں شکیل
بخش دینے کی اک ندا دے دے

نعتیہ دعا ہے یا دعائیہ نعت
بس جو خیال وارد ہوئے پیش کر رہا ہوں ہمیشہ کی طرح اساتذہ و احباب کی رہنمائی کی طلب میں
خصوصاََ محترم الف عین صاحب
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب و دیگر
 
خوبصورت نعت۔ اللہ پاک آپ کے حق میں اور ہم سب مسلمان شاعروں کے حق میں قبول فرمائے۔

پہلے مصرع میں
اتنی نعمت مجھے خدا دے دے
اُن کی رحمت کا آسرا دےدے
"اتنی نعمت" کو ایسی نعمت" سے بدل دیجیے، اتنی نعمت میں گستاخی کا پہلو نکل رہا ہے کہ اللہ سے چھوٹی سی نعمت مانگ رہے ہیں جبکہ ہم گناہ گاروں کے لیے تو اس سے بڑی نعمت کوئی نہیں۔
 
خوبصورت نعت۔ اللہ پاک آپ کے حق میں اور ہم سب مسلمان شاعروں کے حق میں قبول فرمائے۔

پہلے مصرع میں

"اتنی نعمت" کو ایسی نعمت" سے بدل دیجیے، اتنی نعمت میں گستاخی کا پہلو نکل رہا ہے کہ اللہ سے چھوٹی سی نعمت مانگ رہے ہیں جبکہ ہم گناہ گاروں کے لیے تو اس سے بڑی نعمت کوئی نہیں۔
بہت شکریہ محترم،
 
الف عین

لائبریرین
دونوں بھائیوں خلیل اور ارشد کی صلاحوں کو قبول کر لیں، اور کوئی خامی تو نظر نہیں آ رہی ہے سوائے
بخش دینے کی اک....
کی جگہ
میری بخشش کی بس ندا دے دے
یا اس قسم کا کوئی مصرع بہتر ہو گا
 
دونوں بھائیوں خلیل اور ارشد کی صلاحوں کو قبول کر لیں، اور کوئی خامی تو نظر نہیں آ رہی ہے سوائے
بخش دینے کی اک....
کی جگہ
میری بخشش کی بس ندا دے دے
یا اس قسم کا کوئی مصرع بہتر ہو گا
رہنمائی کا شکریہ محترم استاد
 
دونوں بھائیوں خلیل اور ارشد کی صلاحوں کو قبول کر لیں، اور کوئی خامی تو نظر نہیں آ رہی ہے سوائے
بخش دینے کی اک....
کی جگہ
میری بخشش کی بس ندا دے دے
یا اس قسم کا کوئی مصرع بہتر ہو گا
میں تو ڈوبا ہوں معصیت میں شکیل
تُو ہی بخشش کی اک ندا دے دے

یوں درست ہوگا کیا ؟محترم الف عین
 
Top