خاورچودھری
محفلین
من موہن دل دار وہ ، مورے سر کا تاج
کالی کملی شاہ کی ، جس کا ہر سو راج
پورب پچھم رحمتیں ، یگ یگ چمکے نام
اے مدنی*سرکار جی ، تم پر لاکھ سلام
توری بانی شہد ہے ، توری ورتا بھور
رِمتا آوے باٹ پر ، پاوے سب جگ ٹھور
دھوپ کڑی تھی آد سے ، جلتا تھا سنسار
توری میٹھی چھاوں سے چار دشا اُپکار
شیتل کومل شبد ہے ، جھرنوں جیسی بات
ہردے اپنا سالنا ، دینا سب کا سات
خاور بالم جاپتا ، دیکھو صبح و شام
نامِ محمد ورد ہے ، اور نہ کوئے کام
کالی کملی شاہ کی ، جس کا ہر سو راج
پورب پچھم رحمتیں ، یگ یگ چمکے نام
اے مدنی*سرکار جی ، تم پر لاکھ سلام
توری بانی شہد ہے ، توری ورتا بھور
رِمتا آوے باٹ پر ، پاوے سب جگ ٹھور
دھوپ کڑی تھی آد سے ، جلتا تھا سنسار
توری میٹھی چھاوں سے چار دشا اُپکار
شیتل کومل شبد ہے ، جھرنوں جیسی بات
ہردے اپنا سالنا ، دینا سب کا سات
خاور بالم جاپتا ، دیکھو صبح و شام
نامِ محمد ورد ہے ، اور نہ کوئے کام
*مدنی جانتے ہوئے باندھا ہے