نعتیہ ﷺ کلام ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء ؔ (گوجرہ)

کیسا سخن ہے

  • 2

    Votes: 0 0.0%
  • 2

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    0
نعت ﷺ
کلام: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ (گوجرہ)
نہ ڈرا سکیں گے مجھ کو کبھی دہر کے اندھیرے
میرے ہمسفر اگر ہیں تیرے نور کے سویرے
توہی منبعِ شریعت، توہی ماخذِ طریقت
میری مشعلِ ہدایت نقشِ قدم ہیں تیرے
ایمان تم سے پایا، قرآن تم سے پایا
رحمان تم سے پایا، بڑے مہرباں ہو میرے
تیری یاد کا سفینہ ، مجھے لے گیا مدینہ
جہاں تھا یہی قرینہ مجھے روشنی تھی گھیرے
مجھے حُکمِ بندگی ہے، کیا فکرِ گندگی ہے
سرِ شامِ زندگی ہے جو تو روشنی بکھیرے
یہ کلامِ عارفانہ، جذبِ قلندرانہ
سمجھے گا کیا زمانہ، کیا دہر کےلٹیرے؟
با حدیثِ دلبرانہ، با نوائے عاشقانہ
سرِ شاخِ آشیانہ اڑنے لگے پھریرے
یہ جو نُور کا دیا ہے، روشن بہت ضیاءؔ ہے
میرے چار سُو یہ کیا ہے، تیری رحمتوں کے ڈیرے
 
جناب ڈاکٹر ضیاء صاحب، السلام علیکم۔
ماشاءاللہ بہت ایمان افروز نعت عنایت کی آپ نے۔ جزاک اللہ۔
میں اس کی بحر کی نشاندہی نہیں کر پا رہا، اگر ممکن ہو تو افاعیل لکھ دیں۔ شکریہ

دعاگو،
راحلؔ
 
Top