نعت --- آصف شفیع

آصف شفیع

محفلین
نعت کے کچھ اشعار پیشِ خدمت ہیں۔ احباب کی آرا کا انتظار رہے گا۔

زائروں کی ہے ہر گھڑی معراج
سیرِ طیبہ ہے عشق کی معراج

کس بلندی پہ لے کے آئی ہے
آدمیت کو آپ کی معراج

میزبانی کے استعارے ہیں
روح، براق، آگہی، معراج

ان کے روضے کو دیکھ آیا ہوں
اس سے بڑھ کر نہیں کوئی معراج

مل گئی مدحتِ پیمبر سے
میرے لفظوں کو معنوی معراج

سب زمانوں پہ ہے محیط آصف
ایک لمحے میں جو ہوئی معراج
(آصف شفیع)
 

الف نظامی

لائبریرین
جزاک اللہ۔
مل گئی مدحتِ پیمبر سے
میرے لفظوں کو معنوی معراج

سب زمانوں پہ ہے محیط آصف
ایک لمحے میں جو ہوئی معراج
 

فاتح

لائبریرین
سبحان اللہ! سبحان اللہ! کیا خوب نعت ہے۔ ماشاء اللہ!
ردیف اور اس کا استعمال بھی بھایا۔
 

مغزل

محفلین
بھئی سبحان اللہ سبحان اللہ ، کیا کہنے آصف بھائی ، ماشا اللہ ، بڑے عرصے بعد کسی ’’شاعر ‘‘سے نعت پڑھنے کو ملی ، وگرنہ عمومی رویہ نعت خوانی کا ہی ملتا ہے ، ماشا اللہ اللہ تبارک وتعالی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے اور آپ کے طفیل ہمیں بھی نعت کی سعادت نصیب فرمائے ۔ آمین ۔
 
Top