نعت برائے اصلاح و رہنمائی

الف عین صاحب
جہاں والو !جہاں میں وجہ_لفظ_کن فکاں آئے
زمانے کو بتانے کے لیے سر_نہاں آئے

محمد جب ہوئے پیدا تو بی بی آمنہ کے گھر
سلامی کو فرشتے کارواں در کارواں آئے

درود ان پر ہزاروں ہوں سلام ان پر ہزاروں ہوں
جو ہر انساں سے انساں کی مٹانے دوریاں آئے

شب_معراج یزداں کو گوارا ہی نہیں تھا یہ
کہ کوئی اور میرے اور مصطفی کے درمیاں آئے

ملا عشق_محمد جس کو اس کے قریہء دل میں
نہیں ممکن کہ پھر اندیشہء سود و زیاں آئے

مدینے میں مروں اس آرزو کا پاس رکھ لینا
اجل تو نے تو آنا ہے یہاں آئے وہاں آئے

سبھی عرشی سبھی فرشی مسرت سے یہ گاتے ہیں
مبارک ہو مبارک سرور_کون و مکاں آئے

وفور_شوق سے جب مدحت_سرکار لکھی ہے
ردائے عجز میں لپٹے ہوئے حرف و بیاں آئے

جمال_حق ،کمال_خلق یعنی در_عبد اللہ
پیام_رب سنانے کے لیے سوئے جہاں آئے

سمٹ کر آئے حسن _دو جہاں میری نگاہوں میں
تصور میں مرے جب بھی مدینے کا سماں آئے

نہ خیرہ کر سکے ان کو جہاں کے اور نظارے
نگاہوں میں بسا کر جو سنہری جالیاں آئے

میں اتنا غرق ہو جاوں نبی کے عشق میں عابد
جدھر دیکھوں نظر ان کا ہی مجھ کو آستاں آئے
 

الف عین

لائبریرین
زیادہ تر درست ہے نعت، اوقاف ضرور لگایا کرو
جیسے
زمانے کو بتانے کے لیے سر_نہاں، آئے

شب_معراج یزداں کو گوارا ہی نہیں تھا یہ
کہ کوئی اور میرے اور مصطفی کے درمیاں آئے
.. کہ کوئی.. میں تنافر ہے،' اور ' دونوں جگہ اُر تقطیع ہونا اچھا نہیں ، الفاظ بدل کر پھر کہو

ملا عشق_محمد جس کو اس کے قریہء دل میں
نہیں ممکن کہ پھر اندیشہء سود و زیاں آئے
... قریہ میں اندیشے آنا خلاف محاورہ لگ رہا ہے

مدینے میں مروں اس آرزو کا پاس رکھ لینا
اجل تو نے تو آنا ہے یہاں آئے وہاں آئے
.. یہ پھر پنجابیوں والا بیان ہو گیا
اجل تجھ جو تو آنا ہے

جمال_حق ،کمال_خلق یعنی در_عبد اللہ
پیام_رب سنانے کے لیے سوئے جہاں آئے
... پہلا مصرع پسند نہیں آیا
باقی درست ہے
 
زیادہ تر درست ہے نعت، اوقاف ضرور لگایا کرو جیسے زمانے کو بتانے کے لیے سر_نہاں، آئے شب_معراج یزداں کو گوارا ہی نہیں تھا یہ کہ کوئی اور میرے اور مصطفی کے درمیاں آئے .. کہ کوئی.. میں تنافر ہے،' اور ' دونوں جگہ اُر تقطیع ہونا اچھا نہیں ، الفاظ بدل کر پھر کہو ملا عشق_محمد جس کو اس کے قریہء دل میں نہیں ممکن کہ پھر اندیشہء سود و زیاں آئے ... قریہ میں اندیشے آنا خلاف محاورہ لگ رہا ہے مدینے میں مروں اس آرزو کا پاس رکھ لینا اجل تو نے تو آنا ہے یہاں آئے وہاں آئے .. یہ پھر پنجابیوں والا بیان ہو گیا اجل تجھ جو تو آنا ہے جمال_حق ،کمال_خلق یعنی در_عبد اللہ پیام_رب سنانے کے لیے سوئے جہاں آئے ... پہلا مصرع پسند نہیں آیا باقی درست ہے [/QUOTE

شب_معراج میں رب کی عیاں تھی بس یہی منشا
نہ کوئی اور مرے اور مصطفے کے کے درمیاں آئے
 

الف عین

لائبریرین
نہ کوئی اور مرے اور مصطفے کے کے درمیاں آئے
اب بھی اور دونوں جگہ محض اُر تقطیع ہو رہا ہے
نہ کوئی مصطفیٰ کے اور میرے درمیاں آئے
ایک ہی 'اور' اگر قبول کیا جا سکے تو ایک یہ رواں صورت ہے
 
Top