نعت برائے اصلاح

محمد فائق

محفلین
ہے اعلی و ارفع مقامِ محمد ص
کلامِ خدا ہے کلامِ محمد ص

زمیں، آسماں، مختصر دونوں عالم
بنائے گئے ہیں بنامِ محمد ص

سبھی کے لیے آپ ص ہیں وجہِ رحمت
سبھی کے لیے ہے قیامِ محمد ص

ہے درکار قرآن جیسی بلاغت
رقم کیسے ہو احتشامِ محمد ص

جہاں کی ہر اک شئے پہ مفروض ہیں یہ
لحاظ و ادب، احترامِ محمد ص

پریشاں میں ہوتا نہیں مشکلوں سے
ہے وردِ زباں میرے نامِ محمد ص

یہی میری تعریف کافی ہے فائق
مقدر سے ہوں میں غلامِ محمد ص
 
الف عین

لائبریرین
باقی اشعار تو درست ہیں
زمیں، آسماں، مختصر دونوں عالم
بنائے گئے ہیں بنامِ محمد ص
.. مختصر کا لفظ کیوں؟ شاید ذہن میں یوں تھا کہ زمین آسمان ہی نہیں، مختصر یہ کہ دونوں عالم..... مگر
یوں کر دو
یہ ارض و سماوات کیا، دونوں عالم

سبھی کے لیے آپ ص ہیں وجہِ رحمت
سبھی کے لیے ہے قیامِ محمد ص
... قیام کا قافیہ درست نہیں لگتا۔ حالانکہ لفظی معنی درست ہیں کہ نبی ص کا قائم کیا جانا سب کے لیے ہے۔ لیکن اردو میں قیام سے اکثر کچھ عرصے کے لیے ٹھہرنا ہی مراد لیا جاتا ہے۔ اس لیے یہ شعر نکال ہی دو
 
بہت شکریہ سر رہنمائی کے لیے

اگر اس شعر میں قیام کی جگہ نظام کا قافیہ استعمال کیا جائے تو معنی و مطلب کے اعتبار سے یہ شعر درست رہے گا؟
سبھی کے لیے آپ ص ہیں وجہِ رحمت
سبھی کے لیے ہے نظامِ محمد ص
 
یا پھر یہ شعر بہتر رہے گا
مساوات و انسانیت کا ہو شہرہ
جو ہوجائے رائج نظامِ محمد ص
 
Top