نعت برائے اصلاح

Muhammad Ishfaq

محفلین
فعولن فعولن فعولن فعولن

شمعِ محمدﷺ

جہاں میں فروزاں ہے شمعِ محمد
مرے دل میں تاباں ہے شمعِ محمد

رہے گی ہمہ وقت رحمت خدا کی
جہاں پر درخشاں ہے شمعِ محمد

رہیں گے منور زمین و زماں یہ
چراغاں چراغاں ہے شمعِ محمد

جہنم کی آتش نہ اس کو لگے گی
کہ جس دل میں سوزاں ہے شمعِ محمد

عرب کی فضاؤں پہاڑوں سے نکلی
خراماں خراماں ہے شمعِ محمد

یہ اشفاق لائی ہے دنیا جہاں میں
ہدایت کا ساماں ہے شمعِ محمد
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
ٹیگ کرنے کا طریقہ:
جس مراسلے میں آپ پیغام لکھتے ہیں، اسی میں @ کے بعد رکن کا نام لکھیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اوہو، اشفاق سرچنگ کے ٹیگ لگا رہے ہیں، میں اس طرف دیکھتا ہی نہیں، البتہ اصلاح کا لفظ ہی عنوان میں ہو تو خود ہی پہنچ جاتا ہوں یہاں!
پہلی بات، یہ سیدھی سادی نعت ہے اور اسے نعت ہی کہو، عنوان دے کر نظم مت بناؤ
چراغاں، ساماں اور خراماں قوافی کے اشعار درست نہیں۔ شمع محمد کے ساتھ ہے جب لگایا جا رہا ہے تو اس کے ساتھ خراماں اور چراغاں نہیں آ سکتے۔ ہاں ہدایت کا ساماں درست ہے لیکن اس کا پہلا مصرعہ درست نہیں کہ یہ پتہ نہیں چلتا کہ ہدایت ہی لائی ہے یا کچھ اور!
 
Top