نعت برائے اصلاح

یاسر علی

محفلین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:


جس دل میں محمد صہ کی محبت نہیں ہوتی
اس دل پہ تو اللہ کی رحمت نہیں ہوتی

جس دل پہ تو اللہ کی رحمت نہیں ہوتی
پھر اس کے مقدر میں تو جنت نہیں ہوتی

اس گھر میں کہاں مہکے گی قرآن کی خوشبو
قرآن کی جس گھر میں تلاوت نہیں ہوتی

تم جام بھلا دو گے پیو جامِ مودت
یا
سب جام بھلا دو گے پیو جام مودت
اس دہر کے جاموں میں تو لذت نہیں ہوتی

جو دین امر کر گیا سرورصہ کا نواسہ ع
ہم سے تو اسی دیں کی حفاظت نہیں ہوتی

جو آلِ محمّدصہ سے نہیں رکھتے عقیدت
مقبول کبھی ان کی عبادت نہیں ہوتی

میثم کی بصارت سے ہو اوجھل مرے آقاصہ
پھر خواب میں کیوں مجھ کو زیارت نہیں ہوتی۔
 

الف عین

لائبریرین
صلی اللہ علیہ وسلم اگر ٹائپ کرنا مشکل ہے یعنی موبائل پر ٹائپ کرتے ہو تو بریکٹ میں( ص) لکھا کرو ورنہ عجیب الفاظ بن جاتے ہیں
جس دل میں محمد صہ کی محبت نہیں ہوتی
اس دل پہ تو اللہ کی رحمت نہیں ہوتی
... 'تو' اگرچہ بھرتی کا ہے، اس سے چھٹکارا آسانی سے پایا جا سکتا ہے
اس پر کبھی اللہ کی رحمت...
اس طرح دل لفظ کا دہرایا جانا بھی درست ہو جائے گا

جس دل پہ تو اللہ کی رحمت نہیں ہوتی
پھر اس کے مقدر میں تو جنت نہیں ہوتی
... اب اس کے 'تو' کا تم خود کچھ کرو!

اس گھر میں کہاں مہکے گی قرآن کی خوشبو
قرآن کی جس گھر میں تلاوت نہیں ہوتی
.. . قرآن دہرائے جانے سے بچو

تم جام بھلا دو گے پیو جامِ مودت
یا
سب جام بھلا دو گے پیو جام مودت
اس دہر کے جاموں میں تو لذت نہیں ہوتی
... مؤدت کا کیا محل یہاں؟ سمجھ نہیں سکا

جو دین امر کر گیا سرورصہ کا نواسہ ع
ہم سے تو اسی دیں کی حفاظت نہیں ہوتی
... اس دین کی ہم سے ہی حفاظت.... بہتر ہو گا

جو آلِ محمّدصہ سے نہیں رکھتے عقیدت
مقبول کبھی ان کی عبادت نہیں ہوتی
.. درست
میثم کی بصارت سے ہو اوجھل مرے آقاصہ
پھر خواب میں کیوں مجھ کو زیارت نہیں ہوتی
ٹھیک
 

یاسر علی

محفلین
اب دیکھئے گا جناب!

جس دل میں محمد( ص )کی محبت نہیں ہوتی
اس پر کبھی اللہ کی رحمت نہیں ہوتی

وہ شخص مدینے میں کبھی جا نہیں سکتا
جس شخص پہ اللہ کی رحمت نہیں ہوتی

اس گھر میں کہاں مہکے گی اسلام کی خوشبو
قرآن کی جس گھر میں تلاوت نہیں ہوتی

جس شخص کے دل میں ہو محمد( ص) کی محبت
اس جیسی کسی شخص کی قسمت نہیں ہوتی

جو دین امر کر گیا سرور(ص) کا نواسہ ع
اس دین کی ہم سے ہی حفاظت نہیں ہوتی

جو آلِ محمّد(ص )سے عقیدت نہیں رکھتے
مقبول کبھی ان کی عبادت نہیں ہوتی

میثم کی بصارت سے ہو اوجھل مرے آقا(ص)
پھر خواب میں کیوں مجھ کو زیارت نہیں ہوتی۔
 
ٹھیک لگ رہی ہے اب، ایک دو چیزیں دیکھ لیجیے۔

وہ شخص مدینے میں کبھی جا نہیں سکتا
جس شخص پہ اللہ کی رحمت نہیں ہوتی
پہلے مصرعے میں مدینے میں کے بجائے مدینے کو کہیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔

میثم کی بصارت سے ہو اوجھل مرے آقا(ص)
پھر خواب میں کیوں مجھ کو زیارت نہیں ہوتی۔
دونوں مصرعوں میں ٹھیک ربط نہیں بن رہا۔ دوسرے یہ کہ جب پہلے مصرعے میں تھرڈ پرسن کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے تو اسی کو دوسرے میں بھی قائم رکھنا چاہیے۔
 
Top